تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 200 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 200

تاریخ احمدیت بھارت 171 جلد اوّل قادیان میں ڈاکٹر میجر شاہ نواز خان صاحب نے اپریشن کر کے نکالی۔حاشیه تاریخ احمد بیت جلد 10 صفحہ 157 تا158 مطبوعہ 2007ء) جمعدار محمد اشرف صاحب کے بارے میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع ” نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 14 رمئی 1999ء میں تفصیل سے ذکر کیا ہے جو آئندہ صفحات میں شامل کیا جارہا ہے۔-6 حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے ان میں سے دو احمدی جوانوں کا ذکر اپنی سالانہ رپورٹ 48-1947ء میں بھی کیا ہے۔فرماتے ہیں کہ دد ضلع کے حکام کو بار بار لکھا گیا۔میں خود خطرناک حالات میں اس غرض سے دو بار گورداسپور گیا اور پھر موٹر سائیکل پر مستری احمد علی صاحب اور عبد الکریم صاحب پسر بابا نظام الدین کو اپنی ضروری چٹھیوں کے ساتھ گورداسپور ڈی سی اور ڈسٹرکٹ بریگیڈیر کے پاس بھیجا۔یہ دونوں نوجوان گرفتار کر لئے گئے اور انہیں جیل میں ٹھونسا گیا“۔تیسرے احمدی جوان کے ساتھ قید ہوئے محمد یحیی صاحب سرساوی تھے۔یہ تینوں پہلے بٹالہ اور پھر گورداسپور میں قریباً ایک ماہ تک جیل میں رکھے گئے۔آخر ایک ماہ میں یہ لوگ جیل کی سختیاں جھیلنے کے بعد گورداسپور سے رہا ہو کر بٹالہ لائے گئے۔جہاں سے ایک مسلمان قافلہ کے ساتھ پاکستان پہنچے۔مستری احمد علی صاحب کا بیان ہے کہ میں گورداسپور جیل سے حضرت زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کے بعض ضروری کاغذات بھی لایا تھا جو میں نے رتن باغ پہنچتے ہی حضرت مصلح موعود کی خدمت میں بھجوا دیئے۔ادھر یہ کاغذات پہنچے ادھر حضور بنفس نفیس سیڑھیوں میں تشریف لے آئے اور آتے ہی فرط محبت سے بغلگیر ہو گئے اور دیر تک مجھے اپنے سینہ سے لگائے رکھا اور حالات دریافت فرمانے کے بعد متعلقہ کارکنوں کو ارشاد فرمایا کہ ان کے کھانے پینے اور علاج معالجہ کا انتظام کیا جائے۔چنانچہ حضور کے اس فرمان مبارک کی پوری تعمیل کی گئی۔(بحوالہ حاشیہ تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 158 مطبوعہ 2007ء) 7 مندرجہ ذیل مقامات خاص طور پر مسلم پناہ گزینوں کی رہائش گاہ بنے ہوئے تھے۔نصرت گرلز ہائی اسکول تعلیم الاسلام ہائی اسکول تعلیم الاسلام پرائمری سکول ، دار الانوار کے بعض مکانات، برآمدہ تعلیم الاسلام کالج۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے 10 ستمبر 1947ء کو مولانا جلال الدین صاحب شمس اور مولانا ابوالعطاء صاحب کے ساتھ ان جگہوں کا دورہ بھی کیا۔_8 ( بحوالہ حاشیہ تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 159 مطبوعہ 2007ء) لمصل حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے نے 11 ستمبر 1947 ء کو حضرت سیدنا اصلح الموعود کی خدمت