تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 100
جلد اوّل 84 تاریخ احمدیت بھارت 10۔بہشتی مقبرہ۔دو کلرک تابع ضروریات حفاظت (اگر ایسے ہوں جن کے اہل وعیال باہر آچکے ہوں اور ان کی وہاں ضرورت نہ ہو اور کام سنبھال سکتے ہوں تو بہتر ہوگا) دو والسلام خاکسار دستخط۔( محمد عبداللہ خاں) ناظر اعلیٰ صدرانجمن احمد یہ لا ہور 28/9/1947 اس مسودہ میں جہاں دیہاتی مبلغین کا تذکرہ تھا وہاں حضور نے اپنے قلم سے تحریر فرمایا:۔یہ کل مبلغ 127 ہیں ان میں سے جن کو مرزا ناصر احمد اور مرز اعزیز احمد صاحب اور مولوی شمس صاحب سہولت سے تھیں جن کو وہ بہ خوشی فارغ کر سکیں بھجوا دیں۔تاکہ ان سے تبلیغ اور چندہ کا کام لیا جائے۔یہ شرط نہیں کہ وہ فارغ شدہ ہے خواہ نئے طالب علموں سے ہوں خواہ پرانے پاس شدوں میں سے۔اس طرح مشورہ کر کے بہ شرح صدر اور قادیان کے فائدہ کو مدنظر رکھ کر اطلاع دیں کہ اور کتنے ان مبلغوں میں سے بغیر ذرہ سے بھی خطرہ کے فارغ کر سکتے ہیں۔ہمارے احساس کا کسی صورت میں خیال نہ رکھیں۔سو فیصدی مقدم قادیان کے فائدہ اور کام کا خیال رکھیں۔“ (25)