تعمیر بیت اللہ کے 23 عظیم الشان مقاصد

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 30 of 142

تعمیر بیت اللہ کے 23 عظیم الشان مقاصد — Page 30

دکھا دو تو ہم کہیں گے کہ تمہاری کتابیں قرآن کریم کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔اس دعوت مقابر پر ایک لبازمانہ گزر چکا ہے اور کیتھو سترم میں کئی پوپ یکے بعد دیگرے ہوئے اور کیتھولک چرچ کی سربرا ہی انھیں حاصل ہوئی۔اسی طرح دوسرے فرقے تھے عیسائیوں کے۔ان میں سے کسی ایک کے سربراہ کو بھی جرات نہ ہوئی کہ وہ سورۂ فاتحہ کے مقابر میں اپنی کتب مادی سے تقسیم کے دلائل نکال کر پیش کر سکے، جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا دعوی تھا کہ ہم اس سورۃ سے نکال کر تمھارے سامنے رکھیں گے۔پس لاریب فیہ کے ایک معنی یہ ہیں کہ وہ کتاب نے اپنے ذاتی کمالات اور فضائل اور بے نظیر تعلیمات کے ساتھ اپنی ضرورت اور صداقت کو ثابت کر سکتی ہے اور جب آپ سے سوال کیا گیا کہ قرآن کریم کی ضرورت کیا ہے تو اس کا جو ہواہے دیا گیا اور اس جواب میں جس دعوت فیصلہ کی طرف بلایا گیا اس کو آج تک عیسائی فرقوں کے سربراہوں نے قبول نہیں کیا اور اس سے واضح طور پر ثابت ہوا کہ وہ سورہ فاتحہ کے مضامین کے مقابلہ میں اپنی کتب سماوی کے مضامین کو پیش نہیں کر سکتے۔الکتب کا مل کتاب ہونے کی دوسری دلیل لاریب فیہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ دی ہے کہ قرآنی تعلیم انسان کو ٹن اور گمان کے بے آب و گیاہ ویرانوں سے اٹھا کر دلائل اور آیات بینات کے ساتھ یقین کی رفعتوں تک پہنچاتی ہے اور یہ خوبی ہمیشہ اس میں قائم رہے گی۔کیونکہ اسے اللہ تعالیٰ نے محفوظ کیا ہوا ہے۔کریب کے ایک معنی کے لحاظ سے یہ قوم بھی پایا جاتا ہے کہ یہ کتاب خدا تعالیٰ کی حفاظت میں ہے۔شیطانی وجل اس میں راہ نہیں پاسکتا۔اس لیے اس کا جو اثر انسان کی روح پر آج پڑ رہا ہے وہی اثر اس کا قیامت تک انسان کی روح پر پڑھتا چلا جائے گا۔اس لیے یہ الکتب ایک کامل کتاب ہے۔لاریب فیہ کا ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ کوئی ایسی ہدایت اور صداقت جو ایک کامل کتاب میں ہونی چاہیئے وہ اس سے باہر نہیں رہی۔اس کے متعلق بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے متعدد مقامات پر غیر ادیان کو فیصلہ کی طرف بلایا ہے۔مثلاً آپ نے فرمایاکہ سنی باری تعالی کے تعلق کوئی ایسی پی او حقیقی دیں تم اپنی کتابوں سے نکال کر دکھا دو جو میں قرآن کریم سے نکل کے نہ دیکھا سکوں پیس ہر وہ صداقت جس کا کوئی دوسری کتاب دعوی کر سکتی ہے وہ اس کے اندر پائی جاتی ہے اور بہت سی ایسی صدر ہیں بھی اس میں پائی جاتی ہیں جو دوسری کتابوں میں نہیں پائی جاتیں۔اس لیے یہ الکتب ایک کامل کتاب ہے۔