حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 926 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 926

926 وہ انسان جو سب سے زیادہ کامل انسان اور انسان کامل تھا اور کامل نبی تھا اور کامل برکتوں کے ساتھ آیا جس سے رُوحانی بعث اور حشر کی وجہ سے دُنیا کی پہلی قیامت ظاہر ہوئی اور ایک عالم کا عالم مرا ہوا اُسکے آنے سے زندہ ہو گیا وہ مبارک نبی حضرت خاتم الانبیاء امام الاصفیاء ختم المرسلين فخر النبين جناب محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اے پیارے خُدا اس پیارے نبی پر وہ رحمت اور درود بھیج جو ابتداء دُنیا سے تو نے کسی پر نہ بھیجا ہو۔اگر یہ عظیم الشان نبی دُنیا میں نہ آتا تو پھر جسقدر چھوٹے چھوٹے نبی دُنیا میں آئے جیسا کہ یونس اور ایوب اور مسیح ابن مریم اور ملا کی اور بیٹی اور ذکریا وغیرہ وغیرہ اُن کی سچائی پر ہمارے پاس کوئی بھی دلیل نہیں تھی اگر چہ سب مقرب اور وجیہ اور خدا تعالیٰ کے پیارے تھے۔یہ اُسی نبی کا احسان ہے کہ یہ لوگ بھی دُنیا میں سچے سمجھے گئے۔اللھم صلی وسلّم و بارک علیه واله و اصحابه اجمعين واخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين ٥ اتمام الحجہ۔روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 308) نعت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہے وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نورسارا نام اس کا ہے محمد دلبر مرا یہی ہے سب پاک ہیں پیمبراک دوسرے سے بہتر لیک از خُدائے برتر خیر الوریٰ یہی پہلوں سے خُو بتر ہے خوبی میں اک قمر ہے اس پر ہراک نظر ہے بدرالدجی یہی ہے پہلے تو راہ میں ہارے پار اس نے ہیں اتارے میں جاؤں اس کے وارے بس ناخدا یہی ہے پر دے جو تھے ہٹائے اندر کی رہ دکھائے دل یار سے ملائے وہ آشنا یہی ہے وہ یار لامکانی وہ دلبر نہانی دیکھا ہے ہم نے اس سے بس رہنما یہی ہے وہ آج شاہ دیں ہے وہ تاج مرسلین ہے وہ طیب و امیں ہے اس کی ثناء یہی ہے ( قادیان کے آریہ اور ہم۔ر۔خ۔جلد 20 صفحہ 456)