حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 847 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 847

847 ہمارے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) سے بڑھ کر کون ہوگا۔وہ افضل البشر افضل الرسل والانبیاء تھے جب انہوں نے ہی پھونک سے وہ کام نہیں کئے تو اور کون ہے جو ایسا کر سکے۔دیکھو آپ نے غار حراء میں کیسے کیسے ریاضات کئے۔خدا جانے کتنی مدت تک تضرعات اور گریہ وزاری کیا کئے۔تزکیہ کے لئے کیسی کیسی جانفشانیاں اور سخت سے سخت محنتیں کیا کئے جب جا کر کہیں خدا کی طرف سے فیضان نازل ہوا۔اصل بات یہی ہے کہ انسان خدا کی راہ میں جب تک اپنے اوپر ایک موت اور حالت فنا وارد نہ کر لے تب تک ادھر سے کوئی پرواہ نہیں کی جاتی۔البتہ جب خدا دیکھتا ہے کہ انسان نے اپنی طرف سے کمال کوشش کی ہے اور میرے پانے کے واسطے اپنے اوپر موت وارد کر لی ہے تو پھر وہ انسان پر خود ظاہر ہوتا ہے اور اس کو نوازتا اور قدرت ( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 507 ) نمائی سے بلند کرتا ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم کو کیا کوئی ولی بننا ہے ؟ افسوس انہوں نے کچھ قدر نہ کی۔بے شک انسان نے ولی بننا ہے۔اگر وہ صراط مستقیم پر چلے گا تو خدا بھی اس کی طرف چلے گا اور پھر ایک جگہ پر اس کی ملاقات ہو گی۔اس کی اس طرف سے حرکت خواہ آہستہ ہو گی لیکن اس کے مقابل خدا تعالیٰ کی حرکت بہت جلد ہوگی چنانچہ یہ آیت اسی طرف اشارہ کرتی ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا الخَ مجاہدہ اور الہام حضرت اقدس پھر بعد اس کے الہام ہوا۔قَدِ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ ( ملفوظات جلد اول صفحہ 28) ترجمہ۔مومنوں پر ایک اتلا آیا۔یعنی بوجہ اس مقدمہ کے تمہاری جماعت ایک امتحاں میں پڑے گی۔پھر بعد اس کے یہ الہام ہوا کہ لِيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ مِنْكُمْ وَلِيَعْلَمَنَّ الْكَاذِبِينَ۔یہ میری جماعت کی طرف خطاب ہے کہ خدا نے ایسا کیا۔تا خدا تمھیں جتلا دے کہ تم میں سے وہ کون ہے کہ اس کے مامور کی راہ میں صدق دل سے کوشش کرتا ہے اور وہ کون ہے جو اپنے دعوی بیعت میں جھوٹا ہے۔سوالیسا ہی ہوا۔ایک گروہ تو اس مقدمہ اور دوسرے مقدمہ میں جو مسٹر ڈوئی صاحب کی عدالت میں فیصلہ ہوا۔صدق دل سے اور کامل ہمدردی سے تڑپتا پھرا۔اور انہوں نے اپنی مالی اور جانی کوششوں میں فرق نہیں رکھا۔اور دکھ اٹھا کر اپنی سچائی دکھلائی۔اور دوسرا گر وہ وہ بھی تھا۔کہ ایک ذرہ ہمدردی میں شریک نہ ہو سکے سو ان کے لئے وہ کھڑ کی بند ہے جوان صادقوں کے لئے کھولی گئی۔ا یعنی مقدمه اقدام قتل منجانب مارٹن کلارک (مرتب)