حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 750 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 750

750 فہم قرآن اور مومن کامل اب جانا چاہیئے کہ خدائے تعالیٰ نے قرآن کریم میں چار عظیم الشان آسمانی تائیدوں کا کامل متقیوں اور کامل مومنوں کیلئے وعدہ دیا ہے اور وہی کامل مومن کی شناخت کے لئے کامل علامتیں ہیں اور وہ یہ ہیں۔اول یہ کہ مومن کامل کو خدائے تعالیٰ سے اکثر بشارتیں ملتی ہیں یعنے پیش از وقوع خوشخبریاں جو اسکی مرادات یا اسکے دوستوں کے مطلوبات ہیں اسکو بتلائی جاتی ہیں دوم یہ کہ مومن کامل پر ایسے امور غیبیہ کھلتے ہیں جو نہ صرف اسکی ذات یا اسکے واسطے داروں سے متعلق ہوں بلکہ جو کچھ دنیا میں قضا و قدر نازل ہونے والی ہے یا بعض دنیا کے افراد مشہورہ پر کچھ تغیرات آنیوالے ہیں ان سے برگزیدہ مومن کو اکثر اوقات خبر دیجاتی ہے۔سوم یہ کہ مومن کامل کی اکثر دعائیں قبول کی جاتی ہیں اور اکثر ان دعاؤں کی قبولیت کی پیش از وقت اطلاع بھی دیجاتی ہے چہارم یہ کہ مومن کامل پر قرآن کریم کے دقائق و معارف جدیدہ و لطائف و خواص عجیبہ سب سے زیادہ کھولے جاتے ہیں۔ان چاروں علامتوں میں مومن کامل نسبتی طور پر دوسروں پر غالب رہتا ہے۔اور اگر چہ دائمی طور پر یہ قاعدہ کلیہ نہیں ہے کہ ہمیشہ مومن کامل کو منجانب اللہ بشارتیں ہی ملتی رہیں یا ہمیشہ بلا تخلف ہر ایک دعا اس کی منظور ہی ہو جایا کرے اور نہ یہ کہ ہمیشہ ہر ایک حادثہ زمانہ سے اسکو اطلاع دیجائے اور نہ یہ کہ ہر وقت معارف قرآنی اس پر کھلتے رہیں لیکن غیر کے مقابلہ کے وقت ان چاروں علامتوں میں کثرت مومن ہی کی طرف رہتی ہے۔اگر چہ ممکن ہے کہ غیر کو بھی مثلاً جو مومن ناقص ہے شاذ و نادر کے طور پر ان نعمتوں سے کچھ حصہ دیا جاوے مگر اصلی وارث ان نعمتوں کا مومن کا مل ہی ہوتا ہے۔آسمانی فیصلہ۔ر۔خ۔جلد 4 صفحہ 323) ہماں ز نوع بشر کامل از خدا باشد که با نشان نمایاں خدا نما باشد انسانوں میں وہی خدا کی طرف سے کامل ہوتا ہے جو روشن نشانوں کے ساتھ خدا نما ہوتا ہے۔بتابد از رخ او نور عشق و صدق و وفا ز خلق أو كرم و غربت و حیا باشد اس کے چہرہ سے عشق اور صدق وصفا کا نور چمکتا ہے۔کرم انکسار اور حیا اس کے اخلاق ہوتے ہیں۔صفات او همه ظل صفاتِ حق باشند ہم استقامت او ہمچو انبیا باشد اس کی ساری صفات خدا کی صفات کا پر تو ہوتی ہیں اور اس کا استقلال بھی انبیا کے استقلال کی مانند ہوتا ہے۔روان بچشمه او بحر سرمدی باشد عیاں در آئینه اش روئے کبریا باشد اس کے سر چشمہ سے ابدی فیضان کا سمند ر جاری ہوتا ہے اور اس کے چہرہ میں خدائے بزرگ کا چہرہ نظر آتا ہے۔تریاق القلوب - رخ - جلد 15 صفحہ 129 ) ( در شین فارسی مترجم صفحه 261)