حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 453
باب چہارم 453 فہم قرآن اور عقائد اور مسائل اقسام احکام باری تعالیٰ اوامر کی دو قسمیں ہوتی ہیں ایک امر شرعی ہوتا ہے جس کے بر خلاف انسان کر سکتا ہے دوسرے اوامر کونی ہوتے ہیں جس کا خلاف ہوہی نہیں سکتا جیسا کہ فرمایا قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَّسَلَامًا عَلَى إِبْرَاهِيمَ (الانبياء : 70) اس میں کوئی خلاف نہیں ہوسکتا۔چنانچہ آگ اس حکم کے خلاف ہرگز نہ کر سکتی تھی۔انسان کو جو حکم اللہ تعالیٰ نے شریعت کے رنگ میں دئے ہیں نماز کو قائم رکھو یا فرمایا وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ (البقره:46) ان پر جب وہ ایک عرصہ تک قائم رہتا ہے تو یہ احکام بھی شرعی رنگ سے نکل کر کوئی رنگ اختیار کر لیتے ہیں اور پھر وہ ان احکام کی خلاف ورزی کر ہی نہیں سکتا۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 351)