حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 8 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 8

8 رویاء الہیہ حضرت اقدس آج رات مجھے رویاء میں دکھایا گیا کہ ایک درخت باردار اور نہایت لطیف اور خوبصورت اور پھلوں سے لدا ہوا ہے اور کچھ جماعت تکلف اور زور سے ایک بوٹی کو اس پر چڑھانا چاہتی ہے جسکی جڑھ نہیں بلکہ چڑہا رکھی ہے وہ بوٹی افتیمون کی مانند ہے اور جیسے جیسے وہ بوٹی اس درخت پر چڑھتی ہے اس کے پھلوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔اور اس لطیف درخت میں ایک مجھو اہٹ اور بدشکلی پیدا ہورہی ہے۔اور جن پھلوں کی اس درخت سے توقع کی جاتی ہے ان کے ضائع ہونے کا سخت اندیشہ ہے بلکہ کچھ ضائع ہو چکے ہیں۔تب میرا دل اس بات کو دیکھ کر گھبرایا اور پگھل گیا اور میں نے ایک شخص کو جو نیک اور پاک انسان کی صورت پر کھڑا تھا پو چھا کہ یہ درخت کیا ہے اور یہ بوٹی کیا ہے جس نے ایسے لطیف درخت کو شکنجہ میں دبا رکھا ہے تب اس نے جواب میں مجھے یہ کہا یہ درخت قرآن خدا کا کلام ہے اور یہ بوٹی وہ احادیث اور اقوال وغیرہ ہیں جو قرآن کے مخالف ہیں یا مخالف ٹھہرائی جاتی ہیں اور ان کی کثرت نے اس درخت کو دبا لیا ہے اور اس کو نقصان پہنچا رہی ہیں تب میری آنکھ کھل گئی چنانچہ میں آنکھ کھلتے ہی اس وقت جو رات ہے اس مضمون کو لکھ رہا ہوں اور اب ختم کرتا ہوں اور یہ شنبہ کی رات ہے اور 12 بجے کے بعد 20 منٹ کم دو بجے کا وقت ہے۔فالحمد للہ علی ذلک م۔غ۔ا۔ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی رخ جلد 19 صفحہ 212 حاشیہ)