حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 292
292 روحانی طور پر جو لوگ آئیں گے وہ آپ ہی کی اولاد سمجھے جائیں گے وہ آپ کے علوم و برکات کے وارث ہوں گے۔اور اس سے حصہ پائیں گے۔اس آیت کو مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِینَ۔(الاحزاب (41) کیساتھ ملا کر پڑھو تو حقیقت معلوم ہو جاتی ہے۔اگر آنحضرت ﷺ کی روحانی اولا د بھی نہیں تھی تو پھر معاذ اللہ آپ بتر ٹھہرتے ہیں جو آپ کے اعداء کے لئے ہے اور إِنَّا أَعْطَيْنكَ الْكَوْثَرَ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو روحانی اولا دکثیر دی گئی ہے پس اگر ہم یہ اعتقاد نہ رکھیں گے کہ کثرت کے ساتھ آپکی روحانی اولاد ہوئی ہے تو اس پیشگوئی کے بھی منکر ٹھہریں گے۔اس لئے ہر حالت میں ایک سچے مسلمان کو یہ ماننا پڑے گا اور ماننا چاہیے کہ آنحضرت ﷺ کی تاثیرات قدسی ابدالآباد کے لئے ویسی ہی ہیں جیسی تیرہ سو برس پہلے تھیں۔چنانچہ ان تاثیرات کے ثبوت کیلئے ہی خدا تعالیٰ نے سلسلہ قائم کیا ہے اور اب وہی آیات برکات ظاہر ہورہے ہیں جو اس وقت ہو رہے تھے۔حضرت اقدس آنحضرت کے بیٹے ہیں الہام حضرت اقدس ( ملفوظات جلد دوم صفحہ 38 تا 39) رات عجیب طرز کا الہام ہوا تھا۔اگر چہ اس سے پہلے اس مفہوم کا ایک الہام ہو چکا ہے۔مگر یہ طرز عجیب ہے۔إِنِّي مَعَكَ يَا ابْنَ رَسُولَ اللَّهِ - دوسرا الہام اس کے ساتھ یہ ہے۔سب مسلمانوں کو جو روئے زمین پر ہیں جمع کرو۔عَلَى دِینِ وَاحِدٍ۔(ملفوظات جلد چہارم صفحہ 569) اشعار حضرت اقدس جان و دلم فدائے جمال محمد است خاکم شار کوچه آل محمد است میری جان و دل محمد کے جمال پر فدا ہیں۔اور میری خاک آل محمد کے کوچے پر قربان ہے۔دیدم بعین قلب و شنیدم بگوش ہوش در هر مکان ندائے جلال محمد است میں نے دل کی آنکھوں سے دیکھا اور عقل کے کانوں سے سنا۔ہر جگہ محمد کے جلال کا شہرہ ہے۔ایں چشمہ رواں کہ خلق خدا دہم یک قطره زجر کمال محمد است معارف کا یہ دریائے رواں جو میں مخلوق خدا کو دے رہا ہوں یہ محمد کے کمالات کے سمندر میں سے ایک قطرہ ہے۔