حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 276 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 276

276 کہ جیسے پھٹی ہوئی چیز بیکار ہو جاتی ہے ایسا ہی آسمان بھی بیکا ر سا ہو جائے گا۔آسمان سے فیوض نازل نہیں ہوں گے اور دنیا ظلمت اور تاریکی سے بھر جائیگی۔سورة الانشقاق شہادت القرآن۔رخ جلد 6 صفحہ 318 تا 319) اذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتُ۔(2) وہ آیت قرآنیہ اور آثار نبویہ جو قیامت کے قرب پر دلالت کرتے ہیں اور پورے ہو گئے ہیں جیسا کہ بدعتوں اور ضلالتوں اور ہر قسم کے فسق و فجور کا پھیل جانا جیسا کہ آیت إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ۔تحفہ گولڑویہ رخ جلد 17 صفحه 242 تا 243) وَإِذَا الْاَرْضُ مُدَّتُ۔وَالْقَتْ مَا فِيْهَا وَتَخَلَّتْ۔(54) اسی زمانہ کی علامات میں جب کہ ارضی علوم و فنون زمین سے نکالے جائیں گے بعض ایجادات اور صناعات کو بطور نمونہ کے بیان فرمایا ہے اور وہ یہ ہے وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتُ ـ وَالْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّت۔جبکہ زمین کھینچی جاوے گی یعنی زمین صاف کی جائیگی اور آبادی بڑھ جائیگی اور جو کچھ زمین میں ہے اس کو زمین باہر ڈال دے گی اور خالی ہو جائیگی یعنی تمام ارضی استعداد میں ظہور و بروز میں آجائیں گی۔سورة القدر شہادت القرآن - ر خ جلد 6 صفحه 317 318) خبر سورۃ القدر میں اول آنحضرت ﷺ کی آمد کی خبر ہے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - إِنَّا أَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ - وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ، لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ أَلْفِ شَهْرٍ - تَنَزَّلُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوْحُ فِيْهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ من أَمْرِ سَلْمٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ - (61) إِنَّا أَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْر - یہ لیلتہ القدر اگر چہ اپنے مشہور معنوں کے رو سے ایک بزرگ رات ہے لیکن قرآنی اشارات سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی ظلمانی حالت بھی اپنی پوشیدہ خوبیوں میں لیلۃ القدر کا ہی حکم رکھتی ہے اور اس ظلمانی حالت کے دنوں میں صدق اور صبر اور زہد اور عبادت خدا کے نزدیک بڑا قدر رکھتا ہے اور وہی ظلمانی حالت تھی کہ جو آنحضرت ﷺ کے بعثت کے وقت تک اپنے کمال کو پہنچ کر ایک عظیم الشان نور کے نزول کو چاہتی تھی اور اسی ظلمانی حالت کو دیکھ کر اور ظلمت زدہ بندوں پر رحم کر کے صفت رحمانیت نے جوش مارا اور آسمانی برکتیں