حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 250
250 حضرت اقدس کو خدا کے ہاتھ نے پاک کیا ہے يقولون انا لانرى ضرورة مسيح ولامهدى وكفانا القرآن و انا مهتدون و يعلمون ان القرآن كتاب لا يمسه الا المطهرون فاشتدت الحاجة الى مفسر زكى من ایدی الله و ادخل في الذين يبصرون۔(خطبہ الہامیہ رخ جلد 16 صفحہ 183 تا 184) ترجمہ از اصل۔کہتے ہیں کہ ہم کومسیح اور مہدی کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ قرآن ہمارے لئے کافی ہے اور ہم سیدھے رستے پر ہیں۔حالانکہ جانتے ہیں کہ قرآن ایسی کتاب ہے کہ سوائے پاکوں کے اور کسی کی فہم اس تک نہیں پہنچتی۔اس وجہ سے ایک ایسے مفسر کی حاجت پڑی کہ خدا کے ہاتھ نے اسے پاک کیا ہو اور بینا بنایا ہو۔مسیح موعود اور مہدی کا کام یہی ہے کہ وہ لڑائیوں کے سلسلہ کو بند کرے گا اور قلم دعا‘ توجہ سے اسلام کا بول بالا کرے گا اور افسوس ہے کہ لوگوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی اس لئے کہ جس قدر توجہ دنیا کی طرف ہے دین کی طرف نہیں۔دنیا کی آلودگیوں اور ناپاکیوں میں مبتلا ہوکر یہ امید کیونکر کر سکتے ہیں کہ ان پر قرآن کریم کے معارف کھلیں وہاں تو صاف لکھا ہے لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ لیکچرلدھیانہ۔ر-خ جلد 20 صفحہ 279) ہمیں اس بار سے تقویٰ عطا ہے نہ یہ ہم سے کہ احسانِ خدا ہے کرو کوشش اگر صدق و صفا ہے که به حاصل ہو جو شرط لقا ہے یہی اک جوہر سیف یہی آئینہ خالق نما ہر اک نیکی کی جڑ دعا ہے ہے اتقا اگر نہ ہے جڑ رہی سب کچھ رہا ہے ( الہامی مصرعه ) یہی اک فخر شان اولیاء ہے بجز تقویٰ زیادت ان میں کیا ہے ڈرو یارو که وہ بینا خدا ہے اگر سوچو۔یہی دار الجزاء ہے مجھے تقویٰ سے اس نے یہ جزا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي بشیر احمد شریف احمد اور مبارکہ کی آمین۔درمین اردو صفحہ 44)