حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 188
188 غرض اس دعا میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ کا فقرہ مسلمانوں کے ایک گروہ کی اس حالت کا پتہ دیتا ہے ، جو وہ مسیح موعود کے مقابل مخالفت اختیار کرے گا اور ایسا ہی الضالین سے مسیح موعود کے زمانہ کا پتہ لگتا ہے کہ اس وقت صلیبی فتنہ کا زور اپنے انتہائی نقطہ پر پہنچ جائے گا۔اس وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے جو سلسلہ قائم کیا جائیگا وہ مسیح موعود ہی کا سلسلہ ہوگا اور اسی لئے احادیث میں مسیح موعود کا نام خدا تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کی معرفت کا سر الصلیب رکھا ہے۔کیونکہ یہ سچی بات ہے کہ ہر ایک مجد دفتن موجودہ کی اصلاح کے لئے آتا ہے۔اب اس وقت خدا کے لیے سوچو، تو کیا معلوم نہ ہوگا کہ صلیبی نجات کی تائید میں قلم اور زبان سے وہ کام لیا گیا ہے کہ صفحات عالم کو ٹولا جائے تو باطل پرستی کی تائید میں یہ سرگرمی اور زمانہ میں ثابت نہ ہوگی اور جبکہ صلیبی فتنہ کے حامیوں کی تحریر میں اپنے انتہائی نقطہ پر پہنچ چکی ہیں اور تو حید حقیقی اور نبی کریم ﷺ کی عفت عزت اور حقانیت اور کتاب اللہ کے منجانب اللہ ہونے پر ظلم اور زور کی راہ سے حملے کئے گئے ہیں، تو کیا اللہ تعالیٰ کی غیرت کا تقاضہ نہیں ہونا چاہیئے کہ اُس کا سر الصلیب کو نازل کرے؟ کیا خدا تعالیٰ اپنے وعدہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكَرَوَانَّا لَهُ لَحَافِظُونَ۔(الحجر :10) کو بھول گیا ؟ یقین یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کے وعدے بچے ہیں اُس نے اپنے وعدہ کے موافق دنیا میں ایک نذیر بھیجا ہے۔دُنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔مگر خدا تعالیٰ اس کو ضرور قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کرے گا۔میں تمہیں سیچ سچ کہتا ہوں کہ میں خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق مسیح موعود ہو کر آیا ہوں۔چاہو تو قبول کروچا ہو تو ر ڈ کرو۔مگر تمہارے ر ڈ کرنے سے کچھ نہ ہوگا، خدا تعالیٰ نے جو ارادہ فرمایا ہے ، وہ ہو کر رہے گا کیونکہ خدا تعالیٰ نے پہلے سے براہین میں فرما دیا ہے۔صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَكَانَ وَعْدًا مَّفْعُولًا - ( ملفوظات جلد اول صفحہ 133 ) اور یہ دعا جس وقت اکٹھی پڑھی جاتی ہے یعنی اس طرح پر کہا جاتا ہے کہ اے خدا ہمیں منعم علیہم میں داخل کر اور مغضوب علیہم اور ضالین سے بچا تو اس وقت صاف سمجھ میں آتا ہے کہ خدا کے علم میں منعم علیہم میں سے ایک وہ فریق ہے جو مغضوب علیہم اور ضالین کا ہم عصر ہے اور جب کہ مغضوب علیہم سے مراد اسی سورۃ میں بالیقین وہ لوگ ہیں جو مسیح موعود سے انکار کرنے والے اور اس کی تکفیر اور تکذیب اور توہین کرنے والے ہیں تو بلاشبہ ان کے مقابل پر منعم علیہم سے وہی لوگ اس جگہ مرادر کھے گئے ہیں جو صدق دل سے مسیح موعود پر ایمان لانے والے اور اس کی دل سے تعظیم کرنے والے اور اس کے انصار ہیں اور دنیا کے سامنے اس کی گواہی دیتے ہیں۔رہے ضالین ، پس جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں آنحضرت ﷺ کی شہادت اور تمام اکا بر اسلام کی شہادت سے ضالین سے مراد عیسائی ہیں۔تحفہ گولڑویہ رخ جلد 17 صفحہ 228 229)