حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 143 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 143

143 پس ہمارے نبی اکرم ﷺ کی موسیٰ کلیم اللہ سے مماثلت اور خلفائے موسیٰ کی آنحضرت ﷺ کے خلفاء سے مشابہت نے چاہا کہ اس سلسلہ (محمدی) کے آخر میں بھی کوئی ایسا مرد کامل پیدا ہو جو حضرت عیسی" کا مثیل ہو اور وہ (لوگوں کو) نرمی کے ساتھ اللہ کی طرف بلائے۔جنگ کو موقوف کرے، تباہی پھیلانے والی تلوار کو نیام میں کرے اور لوگوں کو تلوار اور نیزہ کی بجائے خدائے رحمان کے چمکتے ہوئے نشانوں سے ایک نئی زندگی عطا کرے۔پس اس کا زمانہ روز قیامت اور یوم جزا و حشر و نشر سے مشابہت رکھتا ہے۔اور وہ زمین کو نور سے بھر دے گا۔جیسا کہ وہ اس سے پہلے ظلم اور جھوٹ سے بھری ہوئی تھی۔اللہ تعالیٰ نے یہ مقدر کر رکھا ہے کہ وہ حقیقی یوم الجزاء سے پہلے لوگوں کو اس کا نمونہ دکھائے اور تقویٰ کے مرجانے کے بعد لوگوں کو نئی زندگی بخشے اور یہی مسیح موعود کا زمانہ ہے۔اور وہ ( در حقیقت ) اس عاجز کا (ہی) زمانہ ہے۔اور اس کی طرف (اللہ تعالیٰ نے ) آیت يَوْمِ الدِّین میں اشارہ کیا ہے پس تدبیر کرنے والے اس بات میں تدبر کریں۔(اعجاز مسیح - رخ جلد 18 صفحہ 143 145) یوم الدین کی جعلی حضرت مسیح موعود کے لئے بطور معجزات کے ہے بَقِيَتِ الصِّفَةُ الرَّابِعَةُ مِنْ هَذِهِ الصَّفَاتِ أَعْنِي اتَّجَلِّى الَّذِي يَظْهَرُ فِي حُلَّةِ مَلِكِ أَوْ مَالِكِ فِي يَوْمِ الدِّينِ لِلْمُجَازَاتِ - فَجَعَلَهُ لِلْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ كَالْمُعْجَزَاتِ وَجَعَلَهُ حَكَمَارٌ مَظْهَرًا لِلْحُكُومَةِ السَّمَاوِيَّةِ بِتَائِيدٍ مِّنَ الْغَيْبِ وَالآيَاتِ - وَسَتَعْلَمُ عِنْدَ تَفْسِيرِ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ هَذِهِ الْحَقِيْقَةَ وَمَا قُلْتُ مِنْ عِنْدِ نَفْسِى بَلْ أُعْطِيتُ مِنْ لَّدُنْ رَّبِّي هَذِهِ النِّكَاتِ الدَّقِيْقَةَ - ترجمہ : ان صفات میں سے اب صرف چوتھی صفت باقی رہ گئی۔میری مراد اس سے خدا تعالیٰ کی وہ تجلی ہے جس کا ظہور بادشاہ یا مالک کے لباس میں جزا سزا دینے کے لیے یوم جزا میں ہو گا لہذا خدا تعالیٰ نے اس ( تجلی ) کو مسیح موعود کے لیے معجزات کی طرح قرار دیا اور اُسے ( مسیح موعود کو ) غیبی تائید اور چمکتے نشانوں کے ساتھ حکم اور آسمانی حکومت کا نمائندہ بنایا۔اے مخاطب تجھے عنقریب أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی تفسیر کے موقع پر اس حقیقت کا علم ہو جائے گا اور میں نے یہ باتیں اپنے پاس سے نہیں کہیں بلکہ یہ باریک نکات مجھے اپنے رب کی طرف سے عطا کیے گئے ہیں۔(اعجاز مسیح - ر- خ جلد 18 صفحہ 148)