تحقیقِ عارفانہ — Page 625
۶۲۵ برق صاحب آخر میں لکھتے ہیں :- اس طرح بیسیوں الہامات اور ہیں جن میں سے بعض کی زبان غلط ہے اور بعض مفہوم کے لحاظ سے معمل ہیں۔ہم خوف طوالت انہیں نظر انداز کرتے ہیں۔" الجواب (حرف محرمانه صفحه ۴۰۲) ہم ثابت کر چکے ہیں کہ برق صاحب کے اعتراضات اوپر کے دس المانات کے متعلق بالکل مہمل اور لغو ہیں۔اور ان کے اعتراضات سے ان کا علمی افلاس ظاہر ہے۔اسی قسم کی غلط فہمی اور نادانی میں ہی وہ دوسرے الہامات کے متعلق بھی مبتلا ہوں گے۔خطبہ الہامیہ پر ادمی اعتراضات کے جوابات خطبہ الہامیہ وہ کتاب ہے جس کا ایک حصہ یعنی پہلا باب الہامی ہے۔اور باقی حصہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصنیف ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس کے ٹائیٹل پیچ پر تحریر فرماتے ہیں :- هذا هُوَ الكِتَابُ الَّذِى الهِمَتْ حِصَّةُ مِنْهُ مِنْ رَبِّ العَبَادِ فِي يَوْمَ عِيدٍ مِنَ الأَعْبَادِ۔فَقَرَأَتُهُ عَلَى الْحَاضِرِينَ بِالْطَاقِ الرُّوحِ الأَمِينِ مِنْ غَيْرِ مَدَدِ الترقيم F