تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 623 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 623

۶۲۳ زحیری میں مبتلا تھے۔اور حالت قریب المرگ تھی۔جیسا کہ حقیقۃ الوحی میں صفحه ۲۳۴، ۲۳۵ طبع اول میں اس کی تفصیل درج ہے۔اس وقت الہامی طور پر آپ کو اس کا علاج بتایا گیا جس کے کرنے سے آپ کو بہت جلد شفاء ہو گئی۔اس شفاء کی نسبت الہام ہوا کہ اگر لوگوں کو میرے کلام کے متعلق شک ہے جو میں نے اپنے بندے پر اتارا ہے تو اس جیسی شفاء پیش کریں۔کیسی شفاء ؟ ایسی شفاء که مریض قریب المرگ ہو۔گھر والے مایوس ہو چکے ہوں۔مرض مسلک اور خطر ناک ہو۔مریض کو الہا ما اس کا علاج بتایا جائے۔جس کے استعمال سے وہ جلد تندرست ہو جائے۔یہ باتیں ثابت کرتی ہیں کہ یہ الہام خدا کا کلام تھا۔پس اگر کوئی اس کے کلام الہی ہونے میں شک کرتا ہے تو اسے چیلنج دیا گیا ہے کہ وہ اس رنگ کی شفاء پیش کرے۔جس میں ایسے ہی مرض میں مبتلا مریض کو الہام میں اس کا علاج بتایا گیا ہو۔اور پھر اس سے شفاء بھی پا گیا ہو۔قرآن مجید میں ہے :- قَالَمْ يَسْتَجِيبُو الكُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا أُنْزِلَ بِعِلم اللَّهِ (خود : ۱۵) کہ اگر مخالفین قرآن کے مثل لانے کے چیلنج کے مقابلہ میں عہد بر آنہ ہو “ سکیں تو یہ اس امر کا ثبوت ہو گا کہ یہ کلام خدا کے علم سے اتارا گیا ہے۔پس برق صاحب یا تو اس شفاء کی نظیر لائیں یا اس الہام کو کلام الہی سمجھیں۔اس الہام کے متعلق یہ لکھنے کا آپ کو کوئی حق نہیں کہ :- وو ہر روز قولنج کے سینکڑوں مریض شفاء یاب ہو جاتے ہیں۔یہ عجیب چیلنج ہے جس کی دھجیاں دن میں ہیں مر تبہ اڑائی جاتی ہیں۔" حرف محرمانه صفحه ۴۰۱،۴۰۰) سینکڑوں مریض قولنج زحیری سے شفاء یاب ہوتے ہوں گے۔چیلنج تو ایسے شفاء یاب ہونے والے کے متعلق ہے جسے الہام میں اس کے شدید حملہ پر اس کا علاج