تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 548 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 548

۵۴۸ مجید میں آنے والے مجدد کا بلفظ مسیح موعود کہیں ذکر نہیں۔حضرت مسیح موعود کی یہ دونوں باتیں درست ہیں ان کے پیش کرنے کے بعد برق صاحب نے اربعین نمبر ۳ صفحہ ۲۱ کی یہ عبارت پیش کی ہے۔لیکن ضرور تھا کہ قرآن مجید اور حدیث کی وہ پیشگوئیاں پوری ہو تیں جن میں لکھا تھا کہ مسیح موعود جب ظاہر ہو گا تو اسلامی علماء کے ہاتھ سے دکھ اٹھائے گا اور اس کے قتل کے فتوے دیئے جائیں گے۔اسی پر برق صاحب معترض ہیں کہ قرآن شریف میں ایسی پیشگوئی کہاں ہے دوسو سے زیادہ مرتبہ پڑھ چکا ہوں اور ایک لفظ تک بھی مسیح و علماء کے تصادم کے متعلق میری نظر سے نہیں گذرا۔کیا کوئی احمدی عالم کوئی ایسی پیشگوئی دکھا کر میری جہالت کو رفع فرما ئیں گے۔( حرف محرمانه صفحه ۳۴۴ و صفحه ۳۴۵) الجواب آسمانی فیصلہ کی عبارت کا مقصد صرف یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام جو بنی اسرائیل کے نبی ہیں ان کی خارق عادت جسمانی زندگی اور انہیں کے دوبارہ آنے کا ذکر قرآن مجید میں موجود نہیں۔اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ مسیح محمدی کے لئے بھی کوئی پیشگوئی قرآن مجید میں مذکور نہیں۔ہاں شہادت القرآن صفحہ ۶۵ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اس موعود مجدد کے متعلق پیشگوئی بلفظ مسیح موعود قرآن مجید میں مذکور نہیں۔ہم قبل از میں سورہ نور کی آیت استخلاف سے ثابت کر چکے ہیں کہ اس آیت میں یہ وعدہ دیا گیا ہے کہ اس امت کے خلفاء پہلے خلفاء سے مشابہ ہوں گے۔اور چونکہ قریب ترین خلفاء موسوی سلسلہ کے انبیائے بنی اسرائیل ہیں۔اور ان میں آخری خلیفه بصورت نبی حضرت عیسی علیہ السلام ہیں۔اس سے ظاہر ہے کہ امتِ محمدیہ بھی میں سلسلہ محمدی کا آخری خلیفہ حضرت مسیح بن مریم کے رنگ میں رنگین ہو گا۔