تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 467 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 467

۴۶۷ لوگوں کا اعتقاد رسول قادیان کے اعلان کے متعلق متزلزل ہو گیا۔“ بہر حال لوگوں نے اس پیشگوئی کو چونکہ غلط رنگ میں شہرت دی تھی اور حضرت اقدسن کا کوئی ایسا اعلان نہ تھا کہ تمام احمد می افراد طاعون سے بالکل محفوظ رہیں گے اس لئے بعض احمدیوں کے طاعون سے وفات پا جانے پر کسی کو اصل الہام کے الفاظ اور اس کی اس تشریح پر اعتراض کا حق نہیں جو خود حضرت اقدس نے کی تھی۔آخری اعتراض اب برق صاحب کا صرف ایک اعتراض باقی ہے گو اس کا نفس پیشگوئی سے تو کوئی تعلق نہیں تا ہم اس کا جواب بھی ہم اس مضمون کے آخر میں دے دینا چاہتے ہیں۔برق صاحب کا اعتراض یہ ہے کہ آپ نے طاعون کے لئے بد دعا کیوں کی حالانکہ آپ نے اربعین میں لکھا تھا۔میں تمام مسلمانوں، عیسائیوں اور ہندوؤں اور آریوں پر یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ دنیا میں کوئی میرا دشمن نہیں۔میں بنی نوع سے ایسی محبت کرتا ہوں کہ جیسے والدہ مہربان اپنے بچوں سے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔“(اربعین نمبر اصفحہ ۲) اس پر برق صاحب رقمطراز ہیں۔کرتی ہے ؟" الجواب کیا مہربان والدہ اپنے بچوں کو طاعون میں پھنسانے کے لئے بد دعائیں کیا یہ اعتراض شائد ایک دہریہ کو تو زیب دے مگر انبیاء کے ماننے والوں کو ایسا اعتراض زیب نہیں دیتا، کیونکہ لوگوں کے اپنے تمر داور شرارتوں میں بڑھ جانے پر انبیاء کی طرف سے بھی جو در حقیقت مہربان والدہ سے بھی بڑھ کر مہربان ہوتے ہیں