تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 457 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 457

۴۵۷ ذریعہ یہ وعدہ کر رکھا تھا کہ مسیح موعود کے گھر کی چار دیواری میں رہنے والوں میں سے کوئی متنفس بھی طاعون سے ہلاک نہیں ہو گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔دیکھئے یہ کتنا بڑا نشان ہے حضرت اقدس نے حقیقۃ الوحی صفحہ ۲۵۳ میں لکھا ہے۔ایک دفعہ طاعون کے زور کے دنوں میں جب قادیان میں بھی طاعون تھی مولوی محمد علی ایم۔اے کو سخت خطار ہو گیا۔اور ان کو ظن غالب ہو گیا کہ یہ طاعون ہے اور انہوں نے مرنے والوں کی طرح وصیت کر دی اور مفتی محمد صادق صاحب کو سب کچھ سمجھا دیا اور وہ میرے گھر کے ایک حصہ میں رہتے تھے جس گھر کی نسبت خدا تعالی کا یہ الہام ہے اِنِّی أَحافِظ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ۔تب میں ان کی عیادت کے لئے گیا اور ان کو پریشان اور گھبراہٹ میں پا کر ان کو کہا کہ اگر آپ کو طاعون ہو گئی ہے تو پھر میں جھوٹا ہوں اور میر ادعویٰ الہام غلط ہے۔یہ کہہ کر میں نے ان کی نبض پر ہاتھ لگایا۔یہ عجیب نمونه قدرت الہی دیکھا کہ ہاتھ لگانے کے ساتھ ہی ایسا بدن سر د پایا کہ آپ کا نام و نشان (حقیقۃ الوحی صفحه ۲۵۳) نہ تھا۔“ پس قارئین کرام کے لئے العام ابن احافظ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ ايك عظيم الشان نشان ہے کہ اس قادیان کے اندر جس میں طاعون سے اموات ہو رہی تھیں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کے گھر کو نوح کی کشتی کی طرح نشان بنادیا حالانکہ طاعون کے زمانہ میں گھر میں رہنے کی نسبت کھلی ہوا میں رہنا حفاظت کا زیادہ ذریعہ سمجھا جاتا تھا۔واضح ہو کہ برق صاحب نے جو حقیقۃ الوحی صفحہ ۲۵۳ کا حوالہ دیا ہے وہ تو غلط معلوم ہوتا ہے ان کی مراد صفحہ ۲۵۲،۲۵۱ کی یہ عبارت ہے۔شخص ” جب ملک میں طاعون پھیلی تو کئی لوگوں نے دعویٰ کر کے کہا کہ یہ طاعون سے ہلاک کیا جائے گا مگر عجیب قدرت حق ہے کہ وہ سب لوگ آپ ہی طاعون سے ہلاک ہو گئے اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تیری حفاظت کروں گا اور !