تحقیقِ عارفانہ — Page 397
تیسرا اعتراض ۳۹۷ جناب برق صاحب کا تیسرا اعتراض یہ ہے کہ دوسرے بیٹے سلطان احمد کے متعلق ایک اشتہار نکالا جس میں درج تھا۔کہ وہ محروم الارث ہوں گے اور ان کی والدہ کو طلاق ہو گی۔الجواب حضرت اقدس کا اپنی پہلی بیوی کو پیش گوئی کی مخالفت کرنے پر طلاق دیدینا اور باوجود متنبہ کر دینے کے اس بیوی کا مخالفین سے قطع تعلق نہ کرنا اس بات کا متقاضی تھا کہ حضرت اقدس انہیں طلاق دید ہیں۔آپ نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے میں کسی جلد بازی سے کام نہیں لیا۔بلکہ پہلے اپنی بیوی پر اتمام حجت کی کہ وہ مخالفین پیشگوئی سے الگ ہو جائے کیونکہ آپ کا الہام بتاتا تھا کہ جو لوگ ان مخالفوں سے قطع تعلق نہیں کریں گے اور ان کی مجلسوں میں شریک ہوں گے وہ عند اللہ ملعون ہوں گے نہ قابل رحم۔اس لئے آپ کا حکم نہ مانا جانے پر بجز اس کے کوئی چارہ نہ تھا۔پہلے سے خبر دار کر دینے کے بعد کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں طلاق دیدی جائے گی۔حضرت اقدس کا طلاق دے دینا الہام کے لحاظ سے ضروری تھا اور طلاق نہ دینا معصیت تھی۔مرزا سلطان احمد صاحب سے قطع تعلق اور ان کا عاق کیا جانا بھی اسی بناء پر تھا کہ ان کا تعلق مخالفین پیشگوئی سے تھا اور وہ حضرت اقدس کے بار بار مخط لکھنے پر بھی ان مخالفین سے قطع تعلق کرنے اور اپنی والدہ کو ان سے علیحدہ کرنے کے لئے آمادہ نہ ہوئے تھے۔اندریں صورت حضرت اقدس کا اپنی بیوی کو طلاق دے دینا اور اپنے بیٹے سلطان احمد صاحب کو عاق کر دینا دینی غیرت اور آپکے الہامات کے منشاء کے عین مطابق تھا کیونکہ الہام الہی بتاتا تھا کہ جو لوگ مخالفین کی مجلسوں سے دور رہیں گے انہیں پر رحم کیا جائے گا۔