تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 364 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 364

۳۰۶۴۰ کبیر بن سکتا تھا۔مگر وہی ایمان و اعتقاد تھا جس نے مجھے اس فعل سے روکا۔“ صاحبزادہ میاں شریف احمد صاحب کی شہادت اس بارہ میں صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کی شہادت یہ ہے :- ” مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ مرزا سلطان محمد صاحب ایک دفعہ قادیان آئے اُن کے ساتھ اُن کا ایک لڑکا بھی تھاوہ شہر کی طرف سے ہائی سکول کی طرف جارہے تھے تو مجھ سے ان کے لڑکے نے تعارف کرایا۔دوران گفتگو میں حضرت مسیح موعود کا ذکر بھی آگیا اس پر مرزا سلطان محمد صاحب نے کم و بیش وہی بیان دیا جو حافظ جمال احمد صاحب نے ۱۳/ ۹ جون ۱۹۲۱ء کے الفضل میں انٹرویو کے طور پر شائع کروایا ہے۔اور انہوں نے دوران گفتگو میں اس بات کی بڑے زور سے تائید کی کہ انہیں کبھی بھی حضرت مرزا صاحب کی صداقت کے متعلق شبہ نہیں ہوا۔ان کے منہ پر داڑھی تھی اور ایک ٹانگ سے لڑائی میں زخمی ہونے کی وجہ سے لنگڑاتے تھے“۔(دستخط حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد) (ماخوذ از پیشگوئی درباره مرزا احمد بیگ اور اس کے متعلقات کی وضاحت صفحہ ۵۸-۵۹) اسی طرح خود سلطان محمد صاحب محمدی بیگم صاحبہ کے خاوند نے اپنے ایک خط میں حضرت اقدس کی تصدیق کی تھی جس کا عکس ملاحظہ ہو۔