تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 289 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 289

۲۸۹ باب ہشتم صداقت کے معیار آٹھویں باب میں جناب برق صاحب نے صداقت کے چار معیار کے عنوان کے تحت حضرت پائی سلسلہ احمدیہ کے الفاظ میں کامل مومن کی شناخت کے لئے چار علامتوں کا ذکر کیا ہے۔اول : یہ کہ مومن کامل کو خدا تعالیٰ سے اکثر بخارات ملتی ہیں۔دوم : یہ کہ مومن کامل پر ایسے امور غیبیہ کھلتے ہیں جو نہ صرف اس کی ذات اور اس کے واسطہ داروں سے متعلق ہوں۔بلکہ جو کچھ دنیا میں قضا و قدر نازل ہونے والی ہے۔یا بعض دنیا کے افراد مشہورہ پر جو کچھ تغیرات آنے والے ہیں۔ان سے برگزیدہ مومن کو اکثر اوقات خبر دی جاتی ہے۔سوم :- یہ کہ مومن کامل کی اکثر دعائیں قبول کی جاتی ہیں۔۔۔چهارم: یہ کہ مومن کامل پر قرآن کریم کے دقائق و معارف جدیدہ ولطائف و خواص عجیبہ سب سے زیادہ کھولے جاتے ہیں۔(آسمانی فیصلہ صفحہ ۱۳) یہ چار معیار بیان کرنے کے بعد برق صاحب لکھتے ہیں۔امر اول اور دوم پیشگوئیوں“ کے ضمن میں آتے ہیں۔اس لئے ان کے متعلق ” پیشگوئیوں کے باب میں بحث کی جائے گی۔یہاں صرف امر سوم اور چہارم کے متعلق عرض کیا جائے گا۔( حرف محرمانه صفحه ۲۱۱) برق صاحب اس کے بعد ” قبولیت دعا“ کے عنوان کے تحت حضرت مسیح