تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 210 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 210

۲۱۰ آخری خلیفہ کے سلسلہ موسوی کے اول نبی اور آخری خلیفہ سے افضل ہونے کی وجہ سے سارا سلسلہ محمدی سلسلہ موسوی سے افضل ٹھہرے گا۔اور سلسلہ محمدی کی سلسلہ موسوی سے مشابہت تامہ قرار دی جائے گی گو یہ مشابہت کئی جزوی امور میں ہی ہو گی۔پس برق صاحب نے اس جگہ محض نزاع لفظی سے کام لیا ہے انہوں نے مشابهت تامہ کے ایک خود ساختہ معنی لئے ہیں جو غلط ہیں۔اور پھر ان معنی پر اپنے اعتراضات کی عمارت کھڑی کر دی ہے۔کاش وہ علم بلاغت سے صحیح واقفیت رکھتے۔تا ایسی علمی ٹھوکر سے بچ جاتے جو اس اعتراض میں انہوں نے کھائی ہے۔محترم برق صاحب !جب کسی انسان کو شیر کیا جائے اور تشبیہ دیتے ہوئے محہ کا ذکر نہ کیا جائے اور حرف تشبیہ کو بھی حذف کیا جائے تو علم بلاغت کی رو سے یہ استعارہ ہو گا جس میں مشابہت تامہ پائے جانے کا ادعاء ہو تا۔ہے۔اس موقعہ پر یہ نہیں دیکھا جاتا کہ اس نے ہمیں سال جنگل میں رہ کر کچا گوشت کھایا ہے یا اس کی پو نچھ بھی ہے اور اس نے دھاڑنے کی مشق بھی کی ہے اور اس کی چار ٹانگیں بھی ہیں۔آنحضرت علی نے امت محمدیہ کے مسیح موعود کی حضرت عیسی سے مشابہت نامہ ہی کبھی ہے۔تبھی تو اس کو ان مریم کیا ہے۔کتابنِ مرہم نہیں کہا کہ اس سے ناقص تشبیہ کا بھی احتمال ہو سکتا۔بلکہ آپ نے استعارہ استعمال فرما کر مشابہت نامہ کا تخفق قرار دیا ہے۔گویا مسیح محمدی کی آمد کو ہو بہو ابن مریم کی آمد قرار دیا ہے۔گو اس جگہ استعارہ میں اہم جزوی امور میں ہی تشبیہ مراد ہے۔تنقید کی جزو دوم اپنی تنقید کی جزو دوم میں برقی صاحب نے دو اعتراض کئے ہیں۔