تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 190 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 190

۱۹۰ باب پنجم دلائل نبوت برق صاحب نے اپنی کتاب کا پانچواں باب "دلائل بر نبوت“ کے عنوان کے تحت لکھا ہے اور اس باب میں چند آیات زیر بحث لائے ہیں جو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے دعوی کی صداقت کے ثبوت میں پیش کی جاتی ہیں۔پہلے آپ مندرجہ ذیل آیت زیر بحث لائے ہیں۔"وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولئِكَ رَفِيقًا “ (نساء :٧٠) اس آیت کا لفظی ترجمہ یہ ہے کہ ”جو لوگ اللہ اور الرسول (محمد ع ) کی پیروی کریں گے وہ (انعام پانے میں) ان لوگوں کے ساتھ ہیں جن پر خدا تعالیٰ نے نبیوں، صدیقوں، شہیدوں اور صالحین سے انعام کیا ہے اور یہ اطاعت کرنے والے لوگ ان انعام یافتہ لوگوں کی اچھی معیت رکھتے ہیں۔“ اس سے جماعت احمدیہ کا استدلال یہ ہے کہ یہ آیت آنحضرت ﷺ کے افاضہ روحانیہ کو بیان کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ اور آنحضرت ﷺ کی اتباع کریں گے وہ انعام یافتہ چاروں گروہوں کا فرد بن سکتے ہیں۔لہذا کوئی امتی ان چاروں میں سے پہلے گروہ النبین کا فرد بھی بن سکتا ہے۔جس طرح آپ کے امتی، صدیق، شہید اور صالح کا مرتبہ پا سکتے ہیں گویا اس آیت نے بتایا ہے کہ نبوت، صدیقیت ، شهادت اور صالحیت کا مرتبہ اور کمال حاصل کرنے کے لئے اب خدا تعالیٰ