تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 186 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 186

JAY کے ظہور کا زمانہ قرار پاتا ہے۔۱۲۹۰ھ اور ۱۳۳۵ھ دو حدیں ہیں جن کے اندر مسیح موعود کو ظاہر ہو کر کام کرنا تھا۔پس اس حوالہ میں نبی آخر الزمان کے ظہور سے اجتہادا حضرت مسیح موعود نے آنحضرت ﷺ کا زمانہ ہجرت مراد لیا ہے چنانچہ حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۹۹ حاشیہ طبع اول میں آپ فرماتے ہیں :- دن سے مراد دانیال کی کتاب میں سال ہے اور اس جگہ وہ نبی ہجری سال کی طرف اشارہ کرتا ہے۔“ کیونکہ سن ہجری کے لحاظ سے ۱۲۹۰ھ وہ زمانہ ہے جبکہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ پر مکالمات الہیہ کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا۔پیشگوئی کے الفاظ ۱۲۹۰ دن سے آنحضرت ﷺ کی ہجرت سے ۱۲۹۰ سال مراد لئے گئے کیونکہ پیشگوئیوں میں دن سے مراد سال بھی ہوتا ہے۔آپ نے مسیح موعود کے ظہور کا زمانہ ۱۲۹۰ هجری اور ۱۳۳۵ ہجری کے درمیان کا زمانہ قرار دیا ہے جو چودھویں صدی قرار پاتا ہے۔حضرت مسیح موعود کی عمر اپنی پیشگوئی ثَمَانِينَ حَول أو قريبًا مِنْ ذَالِكَ أَوْتَرِيدُ عَلَيهِ سَنِينَ کے مطابق ۸۰ سے چار پانچ سال کم یا چار پانچ سال زیادہ ہونی چاہیئے۔آپ کی عمر کی اس پیشگوئی میں بعض مصالح کے ماتحت خدا تعالیٰ نے ایہام رکھا ہے۔اور پیشنگوئیوں میں ایسا ایہام ہو نا قابل اعتراض نہیں سمجھا جاتا۔کیونکہ اس قسم کا ایام آنحضرت ملنے کے متعلق ایک قرآنی پیشگوئی میں بھی پایا جاتا ہے جیسا کہ آیت۔اِمَا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي تَعِدُ هُمُ اوَنَتَوَ فَيُنَّكَ (یونس : ۴۷) سے ظاہر ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ اے نبی یا تجھے ہم کافروں کا موعود عذاب میں مبتلا ہو نادکھا دیں گے یا تجھے وفات دیدیں گے۔پس اگر حضرت اقدس کو پچاسی سال کی عمر ملتی تو دانیال کی پیشگوئی کی آخری مبینه حد ۱۳۳۵ھ کے مطابق ہوتی۔لیکن آپ کی وفات چونکہ ۷۶ سال کی عمر میں