تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 172 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 172

۱۷۲ فضیلت بر مسیح علیہ السّلام یہ درست ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا دعویٰ ہے کہ آپ اپنی تمام شان میں حضرت عیسی علیہ السلام سے افضل ہیں۔آپ اس کی وجہ یہ بیان فرماتے ہیں :- میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ مسیح ابن مریم آخری خلیفہ موسیٰ علیہ السلام کا ہے اور میں آخری خلیفہ اُس نبی کا ہوں جو خیرُ الرُّسُلُ ہے۔اس لئے خدا نے چاہا کہ مجھے اس سے کم نہ رکھے۔میں خوب جانتا ہوں کہ یہ الفاظ ان لوگوں کو گوارا نہ ہوں گے۔جن کے دلوں میں حضرت مسیح کی محبت پرستش کی حد تک پہنچ گئی ہے مگر میں ان کی پرواہ نہیں کرتا۔میں کیا کروں میں کس طرح خدا کے حکم کو چھوڑ سکتا ہوں اور کس طرح اس روشنی سے جو مجھے دی گئی تاریکی میں آسکتا ہوں۔پھر آگے چل کر تحریر فرماتے ہیں :- میں اس قدر جانتا ہوں کہ آسمان پر خدا تعالیٰ کی غیرت عیسائیوں کے مقابل پر بڑا جوش مار رہی ہے۔انہوں نے آنحضرت ﷺ کی شان کے مخالف وہ تو ہین کے الفاظ استعمال کئے ہیں کہ قریب ہے کہ ان سے آسمان پھٹ جائیں۔پس خداد کھلاتا ہے کہ اُس رسول کے ادنی خادم اسرائیلی مسیح ابن مریم سے بڑھ کر ہیں۔جس شخص کو اس فقرہ سے غیظ و غضب ہو اس کو اختیار ہے کہ وہ اپنے غلیظ سے مر جائے۔مگر خدا نے جو چاہا ہے کیا۔اور جو چاہتا ہے کرتا ہے۔کیا انسان کا مقدور ہے کہ وہ اعتراض کرے کہ (حقیقۃ الوحی صفحه ۱۵۰ طبع اول) ایسا تو نے کیوں کیا ؟ مسیح کا شراب پینا کی ہے :- برق صاحب نے کشتی نوح کے حاشیہ صفحہ ۶۵ طبع اول کی عبارت یوں درج