تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 156 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 156

۱۵۶ الاعتبارات لبطلت الحكمة برق صاحب کا غیر منطقی اعتراض برقی صاحب نے ایک دلچسپ جواب کے عنوان کے ماتحت حضرت مسیح موعود کی مندرجہ ذیل عبارت پیش کی ہے۔مگر خدا نے میری نظر کو پھیر دیا میں براہین کی وحی کو نہ سمجھ سکا کہ وہ مجھے مسیح موعود بناتی ہے یہ میری سادگی تھی جو میری سچائی پر عظیم الشان دلیل تھی۔ورنہ میرے مخالف مجھے بتلائیں کہ میں نے باوجودیکہ براہین احمدیہ میں مسیح موعود بنایا گیا بارہ برس تک یہ دعویٰ کیوں نہ کیا اور کیوں براہین میں خدا کی وحی کے مخالف لکھ دیا۔“ (اعجاز احمدی صفحہ ۷ طبع اوّل) برق صاحب کو اس عبارت پر یہ اعتراض ہے کہ تضاد تو پیدا ہوا جناب مرزا صاحب کے کلام میں اور اس کا جواب دیں آپ کے مخالفین کی دلچسپ منطق ہے۔اعتراض کا جواب (حرف محرمانه صفحه ۸۲) برق صاحب کے اعتراض کا یہ خزف ریزہ قابل تعجب ہے میں حیران ہوں کہ انہیں یہ منطق کیوں سمجھ میں نہیں آئی۔مخالفین کا اعتراض تھا کہ آپ نے براہین کے زمانہ میں عیسی کے آنے کا اقرار کیوں کیا ؟ حضرت اقدس اس اقرار کو اپنی سادگی اور عدم تصنع پر محمول قرار دیتے ہیں اس طرح کہ براہین احمدیہ میں خدا تعالی کے الہام میں آپ کو عیسی قرار دیا گیا تھا۔مگر پھر بھی سادگی سے آپ عیسی کی آمد کے منتظر رہے اور یہ نہ سمجھے کہ اس الہام میں مجھے مسیح موعود قرار دیا گیا ہے ظاہر ہے کہ اگر آپ کے دل میں بناوٹ ہوتی تو آپ اسی وقت وفات مسیح کا اعلان کر کے مسیح موعود ہونے کا