تحقیق جدید مُتعلق قبر مسیح ؑ — Page 24
سرینگر میں ایک پرانی قبر پر عبرانی حروف شہر سرینگر میں پرانے کھنڈرات کا ملاحظہ کرتے ہوئے ایک قبر یہ عبرانی حروف سے ملتے جلتے حروف ہے۔جن کا فوٹو لیا گیا ملا حظہ ہو فوٹو اس میں تین قبریں ہیں۔دو پر عربی فارسی حروف ہیں۔تیسری پر کچھ پڑھا نہیں جاتا۔مٹے ہوئے حروف ہیں مگر بعض حروف عبرانی سے ملتے جلتے ہیں۔-۴- عبرائی سے ملتے جلتے حروف پیچ بہاڑہ میں ایک پرانا قبرستان ہے۔جس میں ایک قبر یہ کچھ ایسے حروف ہیں۔جو عبرانی سے بعض ملتے ہیں۔قدامت زمانہ کے سبب پتھر بہت سارا گھر گیا ہے۔اور کوئی حرف اصلی صورت میں نہیں رہا۔ہمارے دوست حبیب اللہ خاں صاحب نے جو خاکہ اس کا اتارا ہے۔وہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔نیز اس کا فوٹواس کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔ملاحظہ ہو فوٹو خا کہ حروف جو اس قبر پر ہیں ر شد مجة نوع حاد