تحقیق جدید مُتعلق قبر مسیح ؑ

by Other Authors

Page 152 of 187

تحقیق جدید مُتعلق قبر مسیح ؑ — Page 152

101 کا نام حضرت بیسلے نے آسمانی بادشاہت رکھا ہے۔اور اپنے حواریوں کو آخر میں تاکید کی ہے۔کہ آسمانی بادشاہت کے آنے کی منادی سب قوموں میں کریں۔کیونکہ وہ بادشاہت سارے جہان کے واسطے تھی حضرت مسیح علیہ السلام بلحاظ اپنے دعوئے اور تبلیغ کے پسند نہ کرتے تھے۔کہ یہود کے سوالئے کسی اور کے سامنے اس کا ذکر کیا جائے۔بلکہ ایک دفعہ تو ایک شاگرد کو منع کیا۔کہ کسی سے ذکر نہ کرد کہ میں مسیح ہوں۔ہاں اخیر میں اجازت دی ہے۔کہ سب قوموں میں منادی کرو لیکن قوموں سے مراد بنی اسرائیل کی بارہ قومیں ہیں۔اور اگر غیر انتظام بھی مراد ہوں۔تو وہ اس لئے ہے۔کہ آسمانی بادشاہت (شریعت اسلام کے آنے کی خبر سب کو دی جائے۔کیونکہ وہ سارے جہان کے واسطے ہے۔اور ضرور ہے۔کہ سارے جہان میں اس کی خبر پونچا دی جائے اسی واسطے فرمایا۔کہ دیکھو میں زمانہ کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں رمتی بات - آیت ۲۰ ) یہاں ترجمہ کا طرفہ ٹھیک نہیں۔در اصل یوں معلوم ہوتا ہے۔کہ دیکھو میں آخرالزمان تک تمہارے ساتھ ہوں۔یہاں نبی آخر الزمان حضر محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف اشارہ ہے۔کہ ان کی تشریف آوری تک میری پیروی تمہارے کام آدے گی۔اس کے بعد نہیں۔کیونکہ پھر آنحضرت مصلے اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ماننا اور قبول کرنا ضروری ہوگا۔اس جگہ یہ امر بھی قابل ذکر ہے۔کہ عیسائی صاحبان کا تمام دنیا ہیں۔توریت اور انجیل کا پہونچانا۔اور انبیا کے کلام کی منادی کرنا اور تصویں