تفسیر خاتم النبیین اور بزرگان سلف

by Other Authors

Page 85 of 86

تفسیر خاتم النبیین اور بزرگان سلف — Page 85

۰۵ خلاصہ کلام برادران اسلام !! تفسیر خاتم النبیین کے سلسلہ میں بزرگانِ سلف کے تیس معانی خاکسار نے آپ کی خدمت میں عرض کر دیتے ہیں، میں ان سب بزرگوں کی خاک پا ہوں اور میرا دل اس یقین سے لبریز ہے کہ ان سب معنوں پر غور کرنے کے بعد حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک سچے عاشق کی زبان خواہ خاموش رہے مگر اس کی روح یہ ضرور پکار اُٹھے گی کہ اگر یہ تمام علماء زبانی، صلحائے امت اور ائمہ مجتہدین رضوان اللہ علیہم اجمعین بالفرض دوبارہ دنیا میں تشریف لے آئیں تو ہمارے محبوب ملک پاکستان اور بالخصوص ربوہ میں ضرور آئیں گے کیونکہ العام وکشوف پر ایمان کے اعتبار سے آج روئے زمین پر ان مشاہیرا سلام اور عشاق خیرالا نام کے ہم مسلک اور ہم مذہب صرف احمدی ہیں۔انہیں میں بزرگان سلف کے الہامی افکار و خیالات اور کشفی نظریات زندہ ہیں اور وہی ہیں جو آج منصوب ختم نبوت کے تمام پہلووں پر علی وجہ البصیرت ایمان رکھتے ہیں جیسا کہ ہمارے موجود امام اور حضرت مہدی موعود کے خلیفہ ثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا ہے : "خاتم الانبیاء زندہ باد بحیثیت ایک عارفانہ نعرہ کے ہمارا نعرہ ہے اور علم و عرفان نہ رکھنے والوں کے منہ سے نکلے تو مجو بانہ نعرہ ہے البتہ یہ محبوبانہ نعرہ شنکر بھی ہمارے دل خوش ہوتے ہیں کہ ہمارے محبوب کے نور کی ایک جھلک کو تو انہوں نے دیکھ لیا خواہ ماضی کے ھندلکوں ہی میں کیوں نہ دیکھا ہو۔پس اگر کہیں یہ نعرہ بلند ہو تو آپ زیادہ شوق