تفسیر خاتم النبیین اور بزرگان سلف — Page 3
بسم الله الجمير الراحمين پیش لفظ حضرت مولانا قاضی محمد نذ یر صاحب فاضل کے قلم سے) تغیر خاتم النبیین اور بزرگان سلف " کے موضوع پر دسمبری کلمہ کے جلسہ سالانہ پر مولوی دوست محمد صاحب فاضل سلسلہ احمدیہ نے تقریر کی ، جسے ہم بصورت مقاله کتابی صورت میں ترمیم وفانہ کے ساتھ پیش کر رہے ہیں تا بہ قارئین کرام کے لیے زیادہ سے زیادہ علم ومعرفت کا وسیلہ بنے۔اس تقریر میں جو حوالہ جات بزرگان سلف رضوان اللہ علیہم اجمعین کے درج کئے گئے ہیں وہ ان کے اپنے ذوق اور علم کے مطابق میں۔ہو سکتا ہے کسی قاری کرانے کی حوالہ سے جزوی اختلاف ہو اور ہم بھی ان سارے حوالہ جات کے متعلق یہ ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں کہ ہم بزرگان سلف کے بیان کردہ مضامین سے من وعن اتفاق رکھتے ہیں۔بلکہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ یہ سب حوالہ جات بحیثیت مجموعی احمدیت کے موید ہیں اُسکے مخالف نہیں۔پس کسی جزئی امرمیں ان سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، لیکن بحیثیت مجموعی ہمیں اُن سے اتفاق ہے۔اللہ تعالیٰ اس مقالہ کو قبولیت بخشے اور اس کے پڑھنے والوں کو جو نیک نیتی کے ساتھ اس کا مطالعہ کریں اپنی لازوال برکات سے نوازے، اور مقالہ نوی کی سعی کو دنیا و آخرت میں قبول فرمائے، الہم آمین ہے قاضی محمد نذیر ناصر اشاعت لٹریچر و تصنیف صدر انجمن احمدیہر ربوہ تبلیغ ۱۳۰۷ مش مطابق ۱۴۳ فروری شده (