تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 533 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 533

یہ تمام حقائق ہیں جن کا انکار ناممکن محض ہے۔مگر منشی محمد یعقوب لکھتے ہیں :- سخت سے سخت موقع پر بھی کسی کے لئے بددعا نہیں فرماتے تھے۔“ (عشره صفحه ۱۲۳) فقر ہفتم۔ایفائے عہد اور حصول زر اس عنوان کے ماتحت معترض نے براہین احمدیہ کی عدم تکمیل اور اس کی قیمت کے روپوں کا ذکر کیا ہے۔معمولی سی بات کو بہت طول دیا ہے۔براہین احمدیہ کے متعلق یا درکھنا چاہئے کہ اس کے اس صورت میں مکمل نہ ہو سکنے کو خلاف وعدہ نہیں کہا کرتے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے اس کتاب کو شروع فرمایا اُس وقت حضور مامور نہ تھے اور حضور کا ارادہ اس کے متعلق یہی تھا :- کہ صداقت اسلام پر ایک کتاب لکھی جائے گی جس میں تین سو دلائل حقانیت اسلام پر ہوں گے۔اور یہ کتاب ایک اشتہار، ایک مقدمہ اور چار فصلوں اور ایک خاتمہ پر مشتمل ہے۔“ (عشرہ صفحہ ۱۳۳) 13- لیکن بعد میں حضور منجانب اللہ مامور ہو گئے اسلئے حضور نے براہین احمدیہ حصہ چہارم کے آخری صفحہ پر بعنوان ” ہم اور ہماری کتاب صاف لکھ دیا :- ابتداء میں جب یہ کتاب تالیف کی گئی تھی اُس وقت اس کی کوئی اور صورت تھی پھر بعد اس کے قدرت الہیہ کی ناگہانی تحیلی نے اِس احقر عباد کو موسیٰ کی طرح ایک عالم سے خبر دی جس سے پہلے خبر نہ تھی یعنی یہ عاجز بھی حضرت ابن عمران کی طرح اپنے خیالات کی شب تاریک میں سفر کر رہا تھا کہ ایک دفعہ پردہ غیب سے انٹی آنا رنگ کی آواز آئی اور ایسے اسرار ظاہر ہوئے کہ جن تک عقل اور خیال کی رسائی نہ تھی۔سو اب اس کتاب کا متولی اور مہتم ظاہر و باطناً حضرت رب العالمین ہے اور کچھ معلوم نہیں کہ کس اندازہ اور مقدار تک اس کو (533)