تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 437 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 437

پس معترض کا یہ اعتراض بھی باطل ہے۔(۵) ملکہ معظمہ کو دعوت اسلام اور نشان معترض پٹیالوی لکھتا ہے :۔”رسالہ تحفہ قیصریہ میں جو مسلمانوں کی نسبت طرح طرح کے الزام و اتہام لگا کر اور اپنی جماعت کی وفاداری جتلا کر عجیب و غریب لفاظیوں اور رنگ آمیزیوں سے اور عاجزانہ ادب کے ساتھ ملکہ معظمہ کے حضور میں کھڑے ہوکر عرض کی گئی تھی کہ وہ اسلام قبول کریں یہ عرض بھی نا منظور ہوئی۔حضور ملکہ معظمہ کو ایک سال کے اندر نشان آسمانی دکھانے کے لئے بھی لکھا تھا۔اگر وہ پسند کریں۔مگر انہوں نے ادھر توجہ بھی نہ کی۔“ (عشرہ صفحہ ۹۶) الجواب۔ملکہ معظمہ نے نشان نہ دیکھنا چاہا اورنہ توجہ کی تو یہ ان کی اپنی غلطی تھی۔رسول اور نبی کا فرض پیغام پہنچا دینا ہے۔وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينِ - آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کسر گی شاہ ایران کو خط لکھا اُس نے پھاڑ دیا او اس طرف توجہ بھی نہ کی۔تو کیا اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت میں فرق آگیا تھا؟۔ہر گز نہیں۔نہ ہو بے وقر ترک سجدہ ابلیس سے آدم عدو کی سرکشی سے ذوق کب رتبہ ہو کم میرا ہاں کسرئی نے سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا خط پھاڑا اور اسلام سے انحراف کیا اس لئے آہستہ آہستہ اُس کی سلطنت پھاڑ دی گئی۔حضور ملکہ معظمہ نے اگر چہ اسلام قبول نہ کیا لیکن خط کے ساتھ یہ سلوک نہ کیا اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر الہام ہوا۔سلطنت برطانیه تا هشت سال بعد ازاں ایام ضعف و اختلال لے اس رسالہ میں مسلمانوں کے عقیدہ خونی مہدی کا بھی ذکر ہے کیا یہ اتہام ہے؟ حج اکر آمہ میں مهدى الدم كا لفظ پڑھ کر جواب دیں۔(ابوالعطاء ) (437)