تفہیماتِ ربانیّہ — Page 228
مرے؟ اور چار مقامات پر مدفون ہوئے ؟ یہ مختلف باتیں الہامی دماغ سے منسوب ہو سکتی ہیں یا ان کو خلل دماغ کہا جائے؟“ (عشرہ صفحہ ۵۷) الجواب الاول - معترض نے اپنی جہالت کا ثبوت دیتے ہوئے بلاد شام“ اور ”وطن تکمیل “ اور ” یروشلم کو باہم متضاد اور مخالف قرار دیا ہے۔حالانکہ ان میں کوئی اختلاف نہیں۔یروشلم شہر کا نام ہے۔گلیل اس شہر کے علاقہ یا صوبہ کا نام ہے اور شام اس تمام ملک کا نام ہے۔تینوں لفظ ایک وقت میں درست ہیں۔اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے میں کہوں کہ میں ہندوستان کا باشندہ ہوں۔پھر کہوں پنجاب میرا وطن ہے۔پھر کہوں کہ قادیان میرا مسکن ہے۔کیا منشی محمد یعقوب صاحب ان تینوں الفاظ ہندوستان ، پنجاب، اور قادیان کو آپس میں مخالف قرار دیں گے؟ اگر ان کو مخالف قرار دینا درست نہیں اور یقینا نہیں تو پھر کیا شام گلیل اور یروشلم کو باہم مخالف قرار دینا کھلی جہالت نہیں؟ گر ہمیں مکتب است و این ملاں کار طفلاں تمام خواهد شد غالب گمان ہے کہ منشی صاحب نے یہ سمجھ لیا ہے کہ دنیا میں سب لوگ کنوئیں کے مینڈک ہی ہوتے ہیں۔کون غور کرے گا۔مگر اس خیال کے قائم کرنے میں انہوں نے سخت غلطی کی ہے۔ابھی دنیا عقلمندوں سے خالی نہیں ہو گئی۔بہر حال منشی صاحب نے جو چار مقامات کا سوال کیا تھا وہ بالکل غلط ہے۔ان کے پیش کردہ بیان کے مطابق بھی صرف یروشلم اور سری نگر کا اختلاف قابل جواب رہ جاتا ہے تکلیل اور بلاد شام کا ذکر کر کے انہوں نے اپنی ہی پردہ دری کرائی ہے۔الجواب الثانی۔اب پیر و ظلم اور سری نگر ( کشمیر ) کا اختلاف باقی ہے جسے مخالفین دھو کہ کے لئے پیش کر سکتے ہیں۔مگر یادر ہے کہ یروشلم والی قبر کا ذکر ازالہ اوہام اورست بچن میں جہاں بھی ہے عیسائی عقیدہ اور اناجیل کی رُو سے ہے۔معترض نے یروشلم والی قبر کے متعلق مندرجہ بالا کتابوں کے جن صفحات کا ذکر کیا ہے وہاں ہی ساتھ یہ فقرات ہیں:۔(228)