تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 19
بھی دور ہے ؟ یہ برجستہ جواب سن کر وہ غیر احمدی عالم اور باقی سب اساتذہ بالکل لاجواب رہ گئے ؟ وفات مسیح ہی کے ضمن میں ربوہ کا ایک اور واقعہ بہت دلچسپ ہے۔چند غیر احمدی علماء ربوہ آئے۔احمدی علماء کرام سے وفات مسیح علیہ السلام کے موضوع پر بہت تفصیلی بات چیت ہوئی۔متعدد قرآنی آیات سننے پر بھی ان کی تسلی نہ ہوئی۔اور وہ بار بار یہ مطالبہ کرتے رہے کہ وفات مسیح پر کوئی واضح آیت بیان کی جائے۔بالاخر ان کے احمدی ساتھی ان کو محترم مولانا احمد خان صاحب نیم کے پاس ملاقات کے لئے لائے۔غیر احمدی عالم نے یہاں بھی وہی بات دہرائی کہ وفات مسیح کے بارہ میں کوئی آیت وغیرہ سنائیں۔مولانا صاحب نے بڑا پر حکمت انداز اختیار کیا اور بجائے آیات پیش کرنے کے اس سے بڑا سادہ سا سوال کیا کہ کیا تم نے باقی سارے انبیاء کو آیات قرآنیہ کی وجہ سے فوت شدہ سمجھا ہے جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لئے خاص طور پر آیت کا مطالبہ کر رہے ہو ؟۔یہ جواب ایسا تسلی بخش ثابت ہوا کہ وہ غیر احمدی عالم کہنے لگا کہ بس بس اب مجھے کسی آیت کی ضرورت نہیں۔یہ مسئلہ مجھ پر خوب کھل گیا ہے۔۱۰ اسی طرح ایک اور جگہ رفع اور نزول عیسیٰ علیہ السلام پر بحث ہو رہی تھی۔غیر احمدی عالم نے اپنی طرف سے یہ دلیل دی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عیسی علیہ السلام کو بطور مثال علی الترتیب پانچ اور ایک سیروزن کا بات سمجھ کر ترازو کے