تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 209 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 209

پر ایک نہایت مضبوط چٹان کی طرح قائم رہے اسی طرح دو اور مخلص احمدی مولوی عبد العلیم صاحب اور مولوی نور علی صاحب اسی امیر امان اللہ خان کے زمانے میں شہید کئے گئے اور سب نے صبر و ثبات کا نہایت اعلیٰ نمونہ دکھایا۔(مولوی عبد اللطیف صاحب کے قتل کے واقعہ کے لئے دیکھو انڈر دی ایب سولیوٹ امیر مصنفہ مسٹر مارٹن لیٹ انجینئر ان چیف کا بل۔نیز دیکھو حضرت مرزا صاحب کی تصنیف ”تذکرۃ الشہادتین) اسی طرح بعض اور ملکوں میں بھی بے گناہ احمدیوں کو محض احمدیت کی وجہ سے قتل کیا گیا مگر انہوں نے احمدیت کا دامن نہ چھوڑا۔الغرض احمد یہ جماعت نے ہر قسم کی قربانی کر کے اس بات پر مہر لگا دی ہے کہ اُن کی سب سے پیاری چیز ایمان ہے جس پر وہ ہر دنیوی چیز قربان کر دینے کو تیار ہیں۔پس ثابت ہو گیا کہ ان میں وہ ایمان موجود ہے جس کے متعلق مخیر صادق نے خبر دی تھی کہ وہ دنیا سے اٹھ جائے گا مگر مسیح موعود اسے پھر دنیا میں لا کر قائم کرے گا۔پس الحمد للہ کہ اس جہت سے بھی مسیح موعود کی علامت حضرت مرزا صاحب میں نمایاں طور پر پوری ہوئی۔سچے ایمان پر خدائی مہر مگر اس جگہ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ گو بندے کی طرف سے ایمان کی یہ پانچ موٹی علامتیں ہیں اور جس شخص میں یہ پائی جائیں اس کا مومن ہونا ثابت ہو جاتا ہے لیکن ان علامتوں کے علاوہ ایک علامت اور بھی ہے جو ان علامتوں کے لئے گویا مہر تصدیق کا کام دیتی ہے اور اس کے بعد کسی قسم کے شک وشبہ کی گنجائش نہیں رہتی وہ یہ ہے کہ جب بندہ بچے ایمان کو اختیار کرتا ہے تو پھر خدا اس کے ساتھ وہ معاملہ کرتا ہے جو اس نے سچے مومنوں کے ساتھ کرنے کا وعدہ فرمایا ہوا ہے۔مثلاً خدا تعالیٰ فرماتا ہے:- إِنَّا لَتَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا۔(سورۃ مومن ع ٦) اور لَهُمْ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا۔(سورۃ یونس ع ) یعنی ”ہم اپنی نصرت دنیا میں بھی اپنے رسولوں اور سچے مومنوں کے ضرور شامل حال رکھیں 209