تبلیغِ ہدایت — Page 205
زن ومرد۔خورد و کلاں۔امیر وغریب فوراً ایک ایک آنہ چندہ دیکر اور ایک عظیم الشان تبلیغی تحفہ چھپوا کر شہزادہ کے حضور پیش کر دیتے ہیں اور اُن کو اسلام کی طرف بلاتے اور اسلام کی خوبیاں اُن تک پہنچاتے ہیں۔یہ تحفہ جماعت احمدیہ کے امام حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ نے تیار کیا اور جماعت کی طرف سے پیش کیا گیا۔غرض یہ ایک ثابت شدہ امر ہے کہ جس قدر تبلیغی ولولہ اور خدمتِ دین کا جوش احمد یہ جماعت میں نظر آتا ہے اس کا عشر عشیر بھی دوسری جگہ نہیں پایا جاتا۔ایمان کی چوتھی علامت چوتھی علامت یہ ہے کہ مومن کی زبان پر کثرت کے ساتھ خدا اور اس کے رسول کا ذکر پایا جائے گا اور اس کے ہر قول و فعل سے خدا اور اس کے رسول اور اس کے اولیاء اور صلحاء کی محبت ٹیکے گی۔سو اس علامت کے مطابق بھی دیکھ لو کہ صرف احمدیہ جماعت کا ایمان ہی سچا ایمان ثابت ہو گا۔آج کل تمام اسلامی دنیا خدا اور اس کے رسول کے نام کو بھولی ہوئی ہے اور اگر کبھی کوئی یا دبھی کرتا ہے تو نہ اس طور پر کہ خدا اور اس کا رسول حقیقی مقصود ومحبوب ہیں بلکہ محض ایک وقتی جوش اور ظاہری غیرت کے رنگ میں۔مگر احمد یہ جماعت کے اکثر افراد ایسے ملیں گے جن کے کلام کا بیشتر حصہ خدا اور اس کے رسول اور اس کے مقربین اور اس کے دین کے ذکر پر مشتمل ہوتا ہے بلکہ بسا اوقات دیکھا گیا ہے کہ دوسرے لوگ تنگ آکر کہہ دیتے ہیں کہ احمدیوں کو تو ان باتوں کا جنون ہے اکثر دیکھا جاتا ہے کہ ریل کے سفر میں جب کہ دوسرے لوگوں کو باہم تفریح کی باتوں کا خیال ہوتا ہے ایک احمدی کو وہاں بھی خدا اور اس کے رسول اور اس کے دین کا ہی ذکر سوجھتا ہے۔غرض جس طرح ایک عاشق صادق ہر وقت اپنے معشوق کے ذکر میں اپنی غذا پاتا ہے اسی طرح احمد یہ جماعت کے اکثر افراد خدا اور اس کے رسول اور اُس کے دین کے ذکر میں اپنی خوراک پاتے ہیں اور جہاں دوسرے لوگوں کا یہ حال ہے کہ وہ دین کے ذکر سے بالکل غافل ہیں اور اگر خدا اور اس کے رسول کا ذکر کرتے بھی ہیں تو محض خشک مولو یا نہ رنگ میں جس میں محبت کی ذرا بھی بو نہیں ہوتی۔یا پھر سطحی قومی غیرت کے رنگ میں جو قلبی حقیقت سے خالی ہوتی ہے وہاں بفضلہ تعالیٰ 205