تبلیغِ ہدایت — Page 161
میں تمہیں دکھاتا ہوں کہ خدا ہے اور وہ اسلام کے دشمنوں پر جو بدزبانی میں حد سے بڑھتے ہیں اتمامِ حجت کے بعد اپنا غضب نازل کرتا ہے۔آؤ اور اس کا امتحان کر لو۔میں تمہیں دکھاتا ہوں کہ خدا ہے اور وہ خالق ہے۔کیونکہ میں بوجہ بشر ہونے کے خلق نہیں کر سکتا مگر وہ میرے ذریعہ اپنی خالقیت کے جلوے دکھاتا ہے جیسا کہ اُس نے بغیر کسی مادہ کے میرے گرتے پر اپنی روشنائی کے چھینٹے ڈالے پس آؤ اور اس کا امتحان کر لو۔میں تمہیں دکھاتا ہوں کہ خدا ہے اور وہ تو بہ کو قبول کرتا ہے اور بندہ کی طرف سے رجوع ہونے پر خود بھی رجوع برحمت ہوتا ہے اور حالات کے بدل جانے پر اپنے عذاب کے فیصلہ کو بدل دیتا ہے کیونکہ وہ رحیم ہے ظالم نہیں۔آؤ اور اس کا امتحان کر لو۔میں تمہیں دکھاتا ہوں کہ خدا ہے اور وہ اپنے خاص بندوں سے محبت کا کلام کرتا ہے جیسا کہ اُس نے مجھ سے کیا آؤ اور اس کا امتحان کر لو میں تمہیں دکھاتا ہوں کہ خدا ہے اور وہ رب العالمین ہے اور کوئی چیز اس کی ربوبیت سے باہر نہیں کیونکہ جب وہ کہتا ہے کہ میں فلاں چیز کی ربوبیت کو چھوڑتا ہوں تو پھر وہ چیز خواہ کیسی ہی ہو قائم نہیں رہ سکتی۔آؤ اور اس کا امتحان کرلو۔اور پھر میں تمہیں دکھا تا ہوں کہ خدا ہے اور وہ مالک ہے۔کیونکہ مخلوقات میں سے کوئی چیز اس کی حکم عدولی نہیں کر سکتی اور وہ جس چیز پر تصرف کرنا چاہے کر سکتا ہے۔پس آؤ کہ میں تمہیں آسمان پر اُس کے تصرفات دکھاؤں اور آؤ کہ میں تمہیں زمین پر اُس کے تصرفات دکھاؤں اور آؤ کہ میں تمہیں ہوا میں اُس کے تصرفات دکھاؤں۔اور آؤ کہ میں تمہیں پانیوں پر اس کے تصرفات دکھاؤں اور آؤ کہ میں تمہیں پہاڑوں پر اس کے تصرفات دکھاؤں اور آؤ کہ میں تمہیں قوموں پر اُس کے تصرفات دکھاؤں اور آؤ کہ میں تمہیں حکومتوں پر اُس کے تصرفات دکھاؤں اور آؤ کہ میں تمہیں دلوں پر اُس کے تصرفات دکھاؤں پس آؤ اور اس کا امتحان کرلو۔یہ ایک بہت بڑا دعوی ہے، لیکن سوچو کہ اگر یہ ثابت ہو جائے تو کیا دہریت قائم رہ سکتی ہے؟ مگر مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کہ حضرت مرزا صاحب نے سنت اللہ کے مطابق یہ سب باتیں کر کے دکھا دیں اور اگر یہ کہو کہ پھر لوگوں نے حضرت مرزا صاحب کو کیوں نہیں مانا تو یہ جہالت کا اعتراض ہو گا کون رسول آیا کہ اسے سب لوگوں نے 161