سیدنا بلالؓ

by Other Authors

Page 2 of 29

سیدنا بلالؓ — Page 2

سیدنا بلال پیش لفظ " میں بلال ہوں بتوں کے سائے میں شعبہ اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے احمدی نو جوانوں اور بچوں کو بزرگانِ سلف کی سیرت و سوانح سے واقفیت دلانے کے لئے سادہ اور مختصر تحریر میں کتابوں کی اشاعت کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے۔زیر نظر کتاب ”سوانح سید نابلال حصہ اوّل 1980ء میں پہلی مرتبہ شائع ہوئی ہے۔اس کا دوسرا حصہ 1981ء میں شائع ہوا جو کہ ہجرت مدینہ تک کے واقعات پر مشتمل تھا۔یہ دونوں حصے مکرم و محترم حسن محمد خان صاحب عارف ایم۔اے نے تصنیف فرمائے اور محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایم۔اے سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ اور ملک خالد مسعود صاحب سابق مہتم اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے ان دونوں حصوں پر نظر ثانی فرمائی تھی۔محترم محموداحمد صاحب سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے زمانہ صدارت میں یہ دونوں حصے شائع ہوئے۔2000ء میں دوبارہ ان کتب کو شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا تو اس کتاب کو مکمل کرنے کے لئے مکرم و محترم فرید احمد نوید صاحب استاذ جامعہ احمدیہ (حال صدر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان) سے درخواست کی گئی جس پر انہوں نے بڑی محنت کے ساتھ بقیہ حصہ کومکمل کیا۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء سیدنا بلال اس کتاب کی اشاعت کے تمام مراحل میں جس کسی دوست نے بھی تعاون فرمایا ہے ہم سب کے ممنون ہیں اور احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کو بہترین اجر سے نوازے۔فجزاهم الله احسن الجزاء