سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 79 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 79

79 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ کے نالہ پر ہوئی۔آپ نے دو سال کی عمر میں باتیں کرنی شروع کر دی تھیں۔آپ بڑی لطیف باتیں بچپن ہی سے کرتے تھے سننے والے بڑا لطف اُٹھاتے اور محفوظ ہوتے تھے۔بچپن میں آپ کو رونے کی بڑی عادت تھی۔گھر والوں کو پتہ نہ لگتا تھا کہ کیا تکلیف ہے۔ہر ممکن ذریعے سے اُن کو چپ کرایا جا تا مگر چپ نہ ہوتے۔جب ہر ممکن ذریعے سے چپ نہ کرتے تو اُن کے ابا جان کو بلایا جا تا تو آپ اُن کے سینے سے چھٹ جاتے اور کبھی کبھی اس امر کا اظہار کرتے کہ میں بعض ایسے نظارے دیکھتا ہوں جن کو میں برداشت نہیں کر سکتا۔اُن کے والد صاحب اُن کو سینے سے لگاتے اور کچھ تسلی آمیز کلمات کہتے جس سے تسلی ہو جاتی۔تعلیم خاندان کے سب بچوں کی تعلیم دس برس کے بعد ہوتی تھی مگر خواجہ میر درد صاحب کی تعلیم کا خلاف معمول بچپن ہی میں آغاز ہو گیا تھا۔چنانچہ آپ نے تیرہ برس کی عمر میں علوم وفنون عربیہ کی تکمیل کر لی تھی اور یہ تکمیل اپنے والد صاحب سے ہی حاصل کی تھی۔مگر فارسی کے علم ادب کے واسطے آپ نے خان آرزو سے فخر تلمذ حاصل کیا اور مثنوی مولانا روم ، مفتی دولت صاحب سے پڑھی تھی۔خواجہ میر درد کو اپنے والد سے بڑی محبت تھی اور اُن کے رنگ میں رنگین تھے۔جب خواجہ محمد ناصر صاحب مجاہدات کیا کرتے تھے اور اپنے حجرہ میں بھوکے پیاسے بیٹھے رہا کرتے تھے۔خواجہ میر درد جن کی عمر اُس وقت تیرہ سال کی تھی حجرہ کے دروازہ پر بھوکے پیاسے بیٹھے رہا کرتے تھے۔اُن کا جذبہ یہ تھا کہ ایسا نہ ہو کہ ابا جان کسی ضرورت سے پکاریں اور میں پڑا سوتا رہوں۔اسی محبت اور جوش میں اکثر فاقے بھی ہو جایا کرتے تھے۔اُن کی والدہ کو ان کی اس حالت سے بہت صدمہ ہوتا تھا وہ اس حالت کو دیکھ کر اکثر رو دیا کرتی تھیں کبھی کھانے کے وقت اُن کو پکڑ کر بلوا بھیجتیں اور اپنے سامنے کھانا کھلاتیں۔خواجہ میر درد اکثر رو دیا کرتے اور کہہ دیتے کہ اماں جان! مجھ سے بغیر ابا جان کے ایک نوالہ نہیں کھایا جاتا۔اُن کی اِس محبت کا اُن کے والد صاحب کے قلب پر بھی اثر تھا۔خواجہ میر درد کی بیعت جب خواجہ محمد ناصر صاحب کو محمد یہ فرقہ کی بناء ر کھنے کا حکم ہوا تو اُس وقت اُن کو یہ بھی بشارت دی گئی کہ اس وقت جس شخص کو تو بیعت کرے گا اُسے بقا باللہ کا مقام حاصل ہوگا۔اس محبت کی وجہ سے اور