سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 73 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 73

73 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ پاس اکثر تشریف لایا کرتے تھے نے دریافت فرمایا۔بچے کا کیا نام رکھا ہے۔حضرت والد صاحب نے فرمایا کہ حضرت نے عبداللہ نام تجویز فرمایا ہے۔اس پر حضرت میر صاحب نے فرمایا کہ اس کے ساتھ ناصر کا اضافہ کر دو۔چنانچہ ان کے فرمانے پر اس کا نام عبد اللہ ناصر کر دیا گیا۔خدا کی قدرت اس کی زندگی تھوڑی تھی وہ ڈوب کر فوت ہو گیا۔ہمارے خاندان میں لفظ ناصر بہت پسند کیا گیا۔چنانچہ عزیزم شیخ ابراہیم علی عرفانی میرے چھوٹے بھائی کے لڑکی ہوئی تو اس کا نام ناصرہ رکھا گیا۔خدا کی قدرت یہ بچی بھی پندرہ سولہ سال کی ہو کر فوت ہوگئی۔تب یہ دونوں نام عزیزم شیخ یوسف علی صاحب عرفانی کے بچوں کی طرف منتقل ہو گئے چنانچہ ان کے ایک لڑکے کا نام محمد ذکریا ناصر رکھا گیا اور بچی کا نام صدیقہ ناصرہ۔الغرض اس طرح سلسلہ احمدیہ میں لفظ ناصر بکثرت پھیل گیا اور مکانوں محلوں اور مدرسوں تک کے ناموں میں لفظ ناصر کا استعمال ہونے لگا۔خطوں اور کتابوں کی پیشانی پر هُوَ النَّاصِر محمدیۃ الخاصہ تو اب اپنے خطوں اور کتابوں پر اس پیشگوئی کے مطابق الناصر نہیں لکھتے مگر یہ چیز بھی سلسلہ احمدیہ میں منتقل ہو گئی۔حضرت امیر المومنین خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز اپنی تمام تحریروں پر اپنی ایک رؤیا مبارکہ کی بناء پر اس رویا کا تفصیلی ذکر خود ان کی سوانح میں آئے گا ) ہمیشہ یہ عبارت لکھا کرتے ہیں : خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ آپ کی ہر کتاب پر اور تصنیف پر یہ عبارت کنندہ ملے گی۔چنانچہ جماعت احمدیہ کے مضمون نگار اور مصنف بھی جب کوئی اہم تحریر لکھتے ہیں تو اس عبارت کا استعمال کرتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ قادیان کے محلہ جات میں پھرنے والے انسان کو بہت سے مکانوں کی پیشانی پر یہی عبارت لکھی ہوئی نظر آئے گی۔مثال کے طور پر میں حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی کے مکان کی پیشانی کا ذکر کر سکتا ہوں اور خود ہمارے گھر میں عزیز مکرم یوسف علی عرفانی کے مکان پر هُوَ النَّاصِر لکھا ہوا موجود ہے اور اسی طرح اور بہت سے احباب کے مکانوں پر بھی یہ لکھا ہوا ہے۔اس طرح خواجہ محمد ناصر کے گھرانہ کی ہر چیز ام المؤمنین کے وجود کے ساتھ ہی سلسلہ احمدیہ میں منتقل ہو آئی۔ہر وہ شخص جسے ایک ذرہ بھی ایمان اور