سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 577 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 577

577 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ بھی شبہ نہیں کہ آپ دوسروں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتی۔غرض آپ کی سیرۃ کا ہر پہلو خواتین کے لئے ایک اسوہ حسنہ ہے۔آپ کی خدمت میں جب کسی کو حاضری کی سعادت حاصل ہو تو وہ اپنے ہم وغم سے نجات پا جاتا ہے اور ایک بہشتی زندگی کے اثرات کو محسوس کرتا ہے۔حضرت اُم المؤمنین کی سیرۃ کا خلاصہ بھی بہت کچھ لکھوانا چاہتا ہے اور دل بھی چاہتا ہے کہ اسے کھول کھول کر واقعات کی روشنی میں بیان کیا جاوے۔اللہ تعالیٰ نے چاہا اور توفیق دی تو دوسرے ایڈیشن میں اس کی ترتیب اور توضیح میں ترقی ہو سکے گی۔اس وقت تو میں اسی پر اکتفا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وجود میں تمام خوبیوں اور کمالات کو جمع کر دیا تھا اور آپ کے اخلاق ، اخلاق محمدیہ کا کام عکس اور پر تو تھا اسی طرح پر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و رحم سے اُم المؤمنین کو وہ تمام کمالات ظاہری و باطنی عطا فرمائے جو آخری زمانے میں آنے والے موعود کی اہلیہ کے شایان شان تھے اور اسے چونکہ اُم المؤمنین ہونا تھا اس لئے اس کے دل کو وسیع اور ہاتھ کولمبا کر دیا اور آپ اس کی تطہیر کا وعدہ فرمایا۔اللهم صل على محمد وعلى آل محمد و بارک وسلم میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُس با برکت وجود کو تا دیر سلامت رکھے۔آمین ثم آمین زندہ با دائم المؤمنین نصرت جہاں بیگم حوالہ جات ماخوذ از مکتوب مورخه ۲۰/ جون ۱۹۰۰ء الحکم ۱۴ جنوری ۱۹۰۹ء بدر ۴۔۱۱ جولائی ۱۹۱۲ء رسالہ ریویو آف ریلیجنز مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۱۱۸۔۱۱۹ رسالہ ” پسر موعود از حضرت صاحبزادہ پیر منظور محمد صاحب صفحہ ۲۶۔حیات نور صفحه ۳۹۹ مقاله افتتاحیه پیغام صلح ۲۹ مارچ ۱۹۱۷ء