سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 522
522 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ کیلئے بہتر ہے۔بعد اس کے اسی نظارہ خواب میں چند پیسے دیکھے کہ وہ غم اور تشویش پر دلالت کرتے ہیں جیسا کہ چنے کی دال بھی ایک ناگوار اور رنج کے امر پر دلالت کرتی ہے“۔فقط اس کے بعد حضرت اقدس نے فرمایا کہ خواب اور الہام تو ایک طرح پورا ہو گیا ہے۔مگر ایک خیال مجھے باقی ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ چیزیں جو رنج اور خوشی پر دلالت کرتی ہیں۔وہ دوبارہ دکھلائی گئی ہیں۔یعنی اول چنے کی دال دکھلائی گئی اور پھر چند پیسے دکھلائے گئے ایسا ہی الہام بھی دو دفعہ ہوا کہ خَیرٌ لَّهُمْ خَيْرٌ لَّهُمْ اس لئے دل میں ایک یہ خیال ہے کہ خدا نخواستہ کوئی اور امر مکر وہ پیش نہ آنا ہو جس کے لئے دو دفعہ ایسی چیزیں دکھلائی گئیں کہ علم تعبیر کی رو سے رنج اور تشویش پر دلالت کرتی ہیں اور ایسا ہی ان سے محفوظ رکھنے کیلئے دو دفعہ یہ الہام ہوا کہ خَيْرٌ لَّهُمْ خَيرٌ لَّهُمُ یہ میرا خیال ہے۔خدا تعالیٰ ہر ایک رنج سے محفوظ رکھے۔آمین‘14 (الهام نمبر ۱۸ صفحه ۷۰۴) آید آں روزے کہ مستخلص شود کا ** محرم (الهام نمبر ۹ صفحه ۷۰۹) إِنِّي مَعَكَ وَمَعَ اَهْلِكَ لَكُمُ الْبُشْرَىٰ فِي الحَيَوةِ الدُّنْيَا إنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَن فِي الدَّارِ - ١٨ فرمایا۔ذراسی مجھے غنودگی ہوئی تو الہام ہوا جس کا اتنا حصہ یا درہا۔اِنِّي مُبَارَک اس کے معنی بہت ہیں جیسے انا شانئک هو الابتر ہے، ایسے ہی یہ ہے۔19 ( الهام نمبر ۲۰ صفحہ ۷۱۳ ) رُدَّالَيْهَا رَوْحُهَا وَرَيحَانُهَا - یعنی تمہاری بیوی کی طرف تازگی اور تازہ زندگی واپس کی گئی۔۲۰ الہام نمبر ۲۱ صفحه ۷۱۴ إِنِّي مَعَكَ وَمَعَ اَهْلِكَ إِنَّكَ مَعِي وَأَهْلُكَ إِنِّي أَنَا الرَّحْمَنُ فَانْتَظِرقُلْ يَأْخُذُكَ اللَّهُ (ترجمہ) میں تیرے ساتھ ہوں اور ایسا ہی تیرے اہل کے ساتھ۔تو میرے ساتھ ہے اور ایسا ہی تیرے اہل۔میں رحمن ہوں۔میری مدد کا منتظر رہ۔اور اپنے دشمن کو کہہ دے کہ خدا تجھ سے مواخذہ لے گا۔۲۱ وہ دن آ رہا ہے کہ وہ تکلیف سے رہائی پائے۔(ترجمہ) میں تیرے ساتھ ہوں اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں۔تمہاری اس دنیا کی زندگی میں خوشخبری ہے۔ے میں ان سب کی حفاظت کروں گا جو اس دار میں ہیں۔