سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 508 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 508

508 بسم الله الرحمن الرحيم سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ (۵۰) بیان کیا مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ نے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آخری بیماری ( میں ) بیمار ہوئے اور آپ کی حالت نازک ہوئی تو میں نے گھبرا کر کہا۔اللہ یہ کیا ہونے لگا ہے۔اس پر حضرت صاحب نے فرمایا۔یہ وہی ہے جو میں کہا کرتا تھا“۔بسم الله الرحمن الرحيم (۵۱) بیان کیا مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ نے کہ جب گورداسپور میں کرم الدین کے ساتھ حضرت صاحب کا مقدمہ تھا تو ایک دفعہ میں نے خواب دیکھا کہ کوئی کہتا ہے کہ حضرت صاحب کو امرتسر میں سولی پر لٹکایا جائے گا تا کہ قادیان والوں کو آسانی ہو۔میں نے یہ خواب حضرت صاحب سے بیان کیا تو حضرت صاحب خوش ہوئے اور کہا کہ مبشر خواب ہے۔والدہ صاحبہ فرماتی تھیں کہ حضرت صاحب سولی پر چڑھنے کی یہ تعبیر کیا کرتے تھے کہ عزت افزائی ہوگی۔بسم الله الرحمن الرحيم ا (۵۲) بیان کیا مجھ سے والدہ صاحبہ نے کہا کہ بعض بوڑھی عورتوں نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ بچپن میں حضرت صاحب نے اپنی والدہ سے روٹی کے ساتھ کچھ کھانے کو مانگا انہوں نے کوئی چیز شائد گڑ بتایا کہ یہ لے لو۔حضرت صاحب نے کہا نہیں یہ میں نہیں لیتا۔انہوں نے کوئی اور چیز بتائی۔حضرت صاحب نے اس پر بھی وہی جواب دیا وہ اس وقت کسی بات پر چڑی ہوئی بیٹھی تھیں۔سختی سے کہنے لگیں کہ جاؤ پھر راکھ سے روٹی کھا لو۔حضرت صاحب روٹی پر راکھ ڈال کر بیٹھ گئے اور گھر میں ایک لطیفہ ہو گیا۔یہ حضرت صاحب کا بالکل بچپن کا واقعہ ہے۔بسم الله الرحمن الرحيم (۵۳) بیان کیا مجھ سے والدہ صاحبہ نے کہ حضرت صاحب فرماتے تھے کہ ایک دفعہ میں بچپن میں گاؤں سے باہر ایک کنویں پر بیٹھا ہوا لا سا بنارہا تھا کہ اس وقت مجھے کسی چیز کی ضرورت ہوئی جو گھر سے لانی تھی میرے پاس ایک شخص بکریاں چرا رہا تھا میں نے اسے کہا کہ مجھے یہ چیز لا دے اس نے کہا کہ میاں میری بکریاں کون دیکھے گا۔میں نے کہا تم جاؤ میں ان کی حفاظت کروں گا اور چراؤں گا۔چنانچہ اس کے بعد میں نے اس کی بکریوں کی نگرانی کی اور اس طرح خدا نے نبیوں کی سنت ہم سے پوری کرادی۔