سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 446 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 446

446 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ نہیں ہوتی۔حضرت اُم المؤمنین گرے ہوؤں کو اٹھانے اور شکستہ دلوں کی ڈھارس بندھانے میں شفیق ماں سے بڑھ کر عملی قوت رکھتی ہیں۔حضرت اُم المؤمنین کا ایمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام پر حضرت ام المؤمنین کی سیرت کا یہ پہلو نہایت اہم ہے کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ ا والسلام کے دعاوی کے متعلق کیا ایمان رکھتی ہیں؟ الصلوة اس میں کچھ شبہ نہیں کہ یہ امر بجائے خود حضرت مسیح موعود کی صداقت کا ایک پہلو ہے کہ آپ کو سب سے زیادہ قریب سے دیکھنے والی آپ کی اہلیہ بھی آپ کو اپنے دعاوی میں راست باز اور صادق یقین کرتی ہیں اور اس کا عمل بتا تا ہے کہ اس پر کبھی کوئی زمانہ ایسا نہیں آیا کہ ایک لمحہ کے لئے بھی اسے یہ شک پیدا ہوا ہو کہ آپ کا دعویٰ ( نَعُوذُ بِاللهِ ) صحیح نہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ حضرت اُم المؤمنین کو یہ موقعہ حاصل تھا کہ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایسے وقت میں بھی دیکھا جب آپ پر وحی نازل ہو رہی ہوتی تھی اور قبل از وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے دی ہوئی بشارتوں کو سنا اور پورے ہوتے دیکھا۔اپنے وجود میں اپنی ذریت طیبہ کے وجود میں جماعت کے وجود میں دشمنوں کے وجود میں غرض ہر رنگ میں خدا تعالیٰ کی تائیدات اور نصرتوں کا معائنہ کیا اور آپ کے ہاتھ پر ظاہر ہونے والے بے شمار آیات اور معجزات کو دیکھا۔وہ معجرات جن کو میں آیات اور نشانات کی اصطلاح سے بیان کرتا ہوں۔قبولیت دعا کے بھی تھے۔شفا امراض کے بھی اور اشیاء میں برکت کے بھی متحدیانہ کلام اور فصاحت و بلاغت کے نشان بھی۔غرض بے انتہا نشانات کو قبل از وقت ان پر اطلاع پائی اور پورا ہوتے دیکھا اور اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے مشاہدہ کر رہی ہیں۔پھر خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عملی زندگی کو مشاہدہ کیا اور یہ تمام چیزیں آپ کے ایمان کو بڑھانے والی اور ایک لذت اور بشاشت ایمانی پیدا کرنے والی تھیں۔اس لئے آپ پر جو دن آیا وہ اپنے ایمان میں ترقی کا آیا۔حضرت اُم المؤمنین کے ایمان کے متعلق ایک واقعہ میں یہاں لکھے بغیر نہیں آگے جا سکتا جو مجھے حضرت والد صاحب قبلہ عرفانی کبیر نے بارہا ایک ذوق ایمان کے ساتھ سنایا اور انہوں نے ۱۹۰۹ء کے