سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 385 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 385

385 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ مرحوم و مغفور جب اس کا ذکر کرتے تو بے حد متاثر ہوتے تھے۔اے اللہ اس پر بڑے بڑے رحم فرما۔آمین ( محمود احمد عرفانی) میاں رحمت علی صاحب کے تاثرات میاں رحمت علی صاحب پھیر و پیچی کا باشندہ اور حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام کے صحابہ میں داخل ہے آج کل وہ سندھ میں ناصر آباد اسٹیٹ میں کاشتکار ہے وہ ایک زمانہ میں حضرت اُم المؤمنین کے باغ میں ملازم تھا اس کی والدہ نے پیغام بھیجا کہ لڑکی بیمار ہے وہ جا کر علاج کے لئے قادیان لے آیا اور باغ میں کنوئیں پر اسے رکھا حضرت ام المؤمنین صبح کو حسب معمول سیر کو تشریف لے گئیں اور جب آپ کو میری زبانی معلوم ہوا کہ میں اپنی بیمارلڑکی کو لے کر آیا ہوں تو آپ مریضہ لڑکی کے پاس تشریف لے گئیں اس کو بخار تھا اور ایک ٹانگ بہت زیادہ متورم تھی آپ نے اپنا دستِ مبارک اس کی متورم ٹانگ پر پھیرا اور دعا کی اور فرمایا کسی ڈاکٹر کو دکھاؤ میں ڈاکٹر کو دکھا لایا۔اس نے کہا پلٹس باندھ دو اتنے میں ائم المؤمنین قادر آباد کی طرف سے ہو کر واپس تشریف لائیں اور میں نے ڈاکٹر کا علاج بتا یا آپ نے فرمایا تم جاؤ اس کو اس کی والدہ کے پاس چھوڑ آؤ تم پلٹس باندھو گے یا کام کرو گے۔حقیقت میں اس کے لئے بہت مشکل کام تھا کہ وہ پلٹس وغیرہ کا انتظام کرے اور کوئی پھوڑا تو تھا نہیں صرف ورم تھا جس پر حضرت اُم المؤمنین نے اپنا ہاتھ پھیرا تھا۔میں جا کر چھوڑ آیا میری والدہ نے کہا تم پھر لے آئے۔میں نے حضرت اُم المؤمنین کے ارشاد کا ذکر کیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ رات کولر کی آرام سے سو گئی اور صبح کو ورم دور ہو گیا یہ آپ کے دست شفاء اور دعا کی برکت تھی۔مجھے اسی وقت یقین ہو گیا تھا کہ لڑکی اچھی ہو جائے گی جب آپ نے فرمایا کہ جاؤ چھوڑ آؤ میری والدہ نے واپسی پر کہا تھا کہ تم پھر لئے آئے میں تو سمجھی تھی کہ وہیں دفن کرو گے۔مگر حضرت اُم المؤمنین کے ارشاد میں بشارت تھی۔اسی طرح میاں رحمت علی ایک اور واقعہ اپنی بیوی کی شفاء کا بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میرے بچے سات ماہ کے بعد پیدا ہو کر مر جاتے تھے۔میں نے دوسری شادی کی اس کا بچہ نو ماہ کا ہو کر مر گیا۔مجھے سخت تشویش ہوئی پھر اگلے حمل پر حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں دعا کے لئے عرض کرتا رہا۔آٹھویں مہینے میری بیوی بعارضہ پیچش سخت بیمار ہوگئی اتنا خون آتا تھا کہ