سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 381 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 381

381 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ ماسٹر حکیم عبدالعزیز خاں صاحب کے تاثرات ماسٹر حکیم عبدالعزیز خاں صاحب مالک طبیہ عجائب گھر قادیان میں ۱۹۰۴ء میں آئے اور ۱۹۰۵ء میں انہوں نے بیعت کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے بچوں کی تعلیم میں ابتدائی حصہ لینے کا شرف ان کو حاصل ہے اور اس طرح نہایت قریب سے حضرت اُم المؤمنین کے اخلاق و عادات کے مشاہدہ کا ان کو موقع ملا۔وہ اپنے ایک مبسوط مکتوب میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہیں جن کا خلاصہ میں ذیل میں لکھتا ہوں۔( محمود عرفانی) (۱) صاحبزادگان کی تعلیم کے سلسلہ میں مجھے حضرت کے الدار میں ایک کمرہ ملا ہوا تھا۔اس کے سامنے ایک قنات ہوتی تھی اور میں اوقات مدرسہ کے علاوہ گھر میں رہتا تھا۔حضرت اُم المؤمنین میری ضروریات کا خاص طور پر خیال رکھتی تھیں اور گھر میں جو تحفہ از قسم پھل مٹھائی وغیرہ آتا اس میں سے اس خادم کو بھی حصہ دیا جاتا۔یہ گویا ہمسایہ ہونے کے حقوق کی نگہداشت تھی۔میں نے نہایت غور اور احتیاط سے اس امر کا مطالعہ کیا کہ حضرت اُم المؤمنین یہ میرے ساتھ ہی سلوک فرماتی ہیں یا اور جو لوگ قریب رہتے ہیں تو ان سے بھی یہی معاملہ ہے میں نے دیکھا کہ گھر میں رہنے والے تو سب آپ کے کرم وشفقت سے بہرہ اندوز ہوتے ہی تھے مگر آپ کا ہاتھ بہت لمبا تھا۔الدار سے باہر بھی مختلف گھروں میں ان تحائف سے حصہ بھیجا جاتا تھا۔(۲) حضرت اُم المؤمنین کو میں نے ہمیشہ یتامی اور مساکین کی محبت سے پرورش کرتے پایا اور کبھی ان پر احسان نہیں جتایا میری بیوی کے فوت ہو جانے پر میری لڑکی اور لڑکے کو اپنے پاس رکھالڑ کی کو اپنی صاحبزادیوں کی طرح ہی پرورش فرمایا اور اس کی آپ نگہداشت فرمائی۔گھر کی خادماؤں کو حکم دے دیا کہ اس کو کسی کام کے لئے نہ کہا جاوے۔یہ اس لئے کہ بعض اوقات بے ماں کے بچوں کے بڑے گھروں میں اگر وہ رکھے جاویں ادنیٰ درجہ کے نوکر خیال کیا جاتا ہے اور ہر چھوٹا بڑا ان پر حکومت کرتا ہے اس لئے کہ کوئی ان کا پُرسان حال تو ہوتا نہیں۔حضرت اُم المؤمنین نے اپنے عمل سے بتایا کہ ایسے بچوں کی پرورش اور نگہداشت کیسے کرنی چاہیئے۔ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ میں سچائی سے عرض کرتا ہوں کہ ماں بھی نہ کرتی اس لئے کہ ماں کی محبت صرف فطری جذ بہ ہوتا لیکن حضرت اُم المؤمنین کی