سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 368
368 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ نتائج دوسرے اچھے رقبوں سے اچھے نہیں بلکہ بہتر رہتے رہے ہیں۔خدا تعالیٰ نے عجیب در عجیب رنگ میں میری مشکلات کو دور کیا۔مجھے ہر رنگ میں نوازا۔میری اس قدر پردہ پوشی فرمائی جس کا اندازہ سوائے میری ذات کے کوئی نہیں لگا سکتا۔میرے پیارے رب کے رحم وکرم کا اندازہ آپ لوگوں کو اسی وقت ہوسکتا ہے کہ میرے اندرونی حالات کا آپ کو علم ہو اور ان مشکلات کا آپ کو علم ہو۔جن میں سے میں ایک وقت گزرا تھا۔لیکن جب کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی ستاری کی چادر میں ڈھانپا ہوا ہے۔میں مناسب نہیں سمجھتا کہ اپنی پردہ دری خود کروں۔آپ صرف ان نوازشات کو دیکھ کر میرے ساتھ شکریہ میں شامل ہوں جن کو میرا رب مجھ پر پیہم برسا رہا ہے۔جب میں نے نواب شاہ سے یہاں آنے کے لئے استخارہ کیا کہ کیا میں اس رقبہ کو حاصل کروں یا نہ تو اس دعا اور استخارہ کے نتیجہ میں میں نے ایک لرزا دینے والی آواز سنی جو کہ میرے اپنے وجود میں پیدا ہو رہی تھی کہ وَتُعَزِ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ انَّ الله عَلى كُلّ شيءٍ قَدِير - اس رقبہ کو لینے کے بعد کس قدر مایوس کن حالات پیش آئے۔وہ لوگ جو اس وقت میرے ساتھ تھے وہ جانتے ہیں کہ کس قدر مشکلات کا سامنا تھا۔بسا اوقات میں خود یہ محسوس کرتا تھا کہ میں سندھ میں نہ رہ سکوں گا۔لیکن خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ وہ مجھے عزت دے گا اور اپنی قدرت نمائی دکھائے گا۔میری ہر ایک دقت اور مصیبت میرے لئے ایک سیڑھی تھی جو کہ مجھے رفعت اور بلندی کی طرف لے جاتی رہی۔اس زمانہ میں میرے پیارے مولیٰ نے اپنی رحمت اور شفقت کا سلوک نہیں چھوڑا۔بار بار مجھے اور میری بیوی کو بشارت دے کر میری ڈھارس بندھاتا رہا ہے۔۱۹۴۰ء میں ہماری اسٹیٹ گورنمنٹ کی ساٹھ ہزار روپے کی مقروض تھی۔مزید برآں میں کاٹن کی تجارت کر بیٹھا۔مجھے اس میں ساٹھ ہزار روپے کا مزید نقصان ہو گیا۔حالات نہایت مایوس کن تھے۔میری بیوی نے اس وقت خواب میں دیکھا کہ میں کہ رہا ہوں کہ نقصان میرے حق میں بہتر ہو گیا۔اللہ تعالیٰ کی کرشمہ نمائی دیکھو۔چھ ماہ کے اندر اندر اللہ تعالیٰ نے میری لینز کی توسیع مزید پانچ سال کے لئے کرادی اور اس کے علاوہ دہلی میں مجھے سپلائی کا کام مل گیا اور اللہ تعالیٰ کے رحم اور فضل سے وہ تمام کا تمام بار ایک سال کے اندر دور ہو گیا۔الحمد للہ۔لیز کی تو سیع اس سال سے شروع ہوتی ہے۔اس سے جو فائدہ ہوگا وہ بہتری ہی بہتری ہے۔اس کے علاوہ سپلائی میں جو کام ہو رہا ہے وہ میرے لئے مزید بہتر ہی بہتر ہے اللہ تعالیٰ نے محض اپنی ذرہ نوازی سے کیسا اس خواب کو پورا کیا۔پھر انہی دنوں میں نے اللہ تعالیٰ سے عرض کی کہ