سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 23 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 23

23 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ جہاں بیگم رکھا گیا۔میں ان وجوہات پر بحث نہیں کرتا جن کی بناء پر یہ خاندان عرب سے نکل کر بخارا میں چلا گیا مگر بخارا سے ہندوستان آنے کی وجہ یہ تھی کہ اس خاندان کے بزرگوں کو یہ امانت حضرت مسیح موعود و مہدی مسعود کے حوالے کرنی تھی اور مسیح موعود علیہ السلام کے لئے ازل کے پروگرام کے مطابق یہ مقدر تھا کہ وہ ہندوستان میں پیدا ہو اور یہی وجہ تھی کہ مسیح موعود علیہ السلام کے بزرگ بھی اس امانت کا بار اٹھائے ہوئے جس کا نام مسیح موعود تھا سمر قند سے کچھ عرصہ پہلے بابر کے زمانہ میں ہندوستان آگئے تھے اور تھوڑا عرصہ بعد نصرت جہاں بیگم کے بزرگ اس دوسری امانت کا بار اٹھائے ہوئے ہندوستان چلے آئے۔یہ کیوں ہوا؟ خدا تعالیٰ نے روز اوّل سے مقدر کر دیا تھا کہ جب امت محمدیہ اپنے زوال کی انتہاء کو پہنچ جائے گی اُس وقت ایک مسیح محمدی پیدا کیا جائے گا۔وہ ایک خاص خاتون سے شادی کرے گا اور اس خاتون کے بطن سے اولاد پیدا ہوگی۔یہ اولا دساری کی ساری مبشر ہوگی۔وہ ایسے نور ہوں گے جن سے قو میں راہ دیکھیں گی اور دنیا کے امن کی بنیاد اُن پر رکھی جائے گی۔پس مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کی سمر قند سے ہجرت کا اصلی سبب مسیح موعود علیہ السلام کا ہندوستان میں پیدا ہونا تھا اور نصرت جہاں بیگم کے خاندان کی بخارا سے ہجرت کا اصل باعث ان کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نکاح میں آنا تھا اور اس نکاح کی غرض ایک جدید قوم کو پیدا کرنا تھا جو دنیا کے آئندہ تمدن کو بدل کر چٹان امن پر لا کر کھڑا کر دے گی۔اس غرض کو پورا کرنے کیلئے اُم المؤمنین کے بزرگ ہجرت کر کے ہندوستان میں آئے۔