سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 338 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 338

338 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ دعاء ایک دفعہ حضرت خلیفہ رشید الدین صاحب کی صاحبزادی نائبا حضرت خلیفتہ اسی ثانی ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کی سالی صاحبہ نے حضرت اُم المؤمنین سے عرض کیا کہ امتحان کی کامیابی کیلئے دعا فرما دیں آپ نے جواب دیا کہ ہمارے لئے ایک تکیہ کا غلاف تیار کر کے روانہ کرو یہ طریق تعلق کی زیادتی کیلئے بزرگانِ دین کرتے رہے ہیں آپ نے بھی ایسا ہی فرمایا۔تہذیب و شائستگی ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ میں آپ کی خدمت میں بیٹھی ہوئی تھی ایسا اتفاق ہوا کہ ایک خاندان نبوت کی خاتون میری طرف سے گزریں اور چلتے چلتے نادانستہ طور پر ان کی اوڑھنی مجھے لگ گئی حضرت اُم المؤمنین نے اس کو دیکھ لیا اور اس معمولی فروگذاشت پر ہی کافی چشم نمائی فرمائی میں ندامت سے عرق عرق ہوئی کہ میری وجہ سے اس محترمہ خاتون کو یہ باتیں سننی پڑیں اور جب کہ یہ واقعہ قلمبند کر رہی ہوں تو بھی میری پشیمانی کی کوئی حد نہیں اس سے جہاں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ لڑکیوں کی تربیت کا خیال حضرت کو کس درجہ ہے وہاں آپ کی تہذیب و شائستگی کے خلق اتم کا پتہ چلتا ہے ہمارے ہاں تو عام طور پر مجلسوں میں شانہ کو شانہ اور مونڈھے کومونڈھا ٹکراتا ہے مگر کوئی پرواہ نہیں ہوتی اور اس کو سادگی پر محمول کیا جاتا ہے۔ایفائے عہد میرے شوہر مولوی سید بشارت احمد صاحب جب مجھے قادیان میں چھوڑ کر حیدر آباد واپس ہونے لگے تو حضرت اُم المؤمنین سے یہ التماس کی کہ وہ عاجزہ کو اپنی نگرانی میں رکھیں اور عرض کیا کہ سوائے آپ کی اجازت کے عاجزہ نہ کسی دعوت میں شریک ہو اور نہ کہیں مہمان جائے۔حضرت اُم المؤمنین نے اس کو قبول فرمالیا اور بہت پسند فرمایا جتنے دنوں میں وہاں رہی میرا وہ خاص خیال فرماتیں کئی مواقع ایسے آئے کہ انہوں نے بعض جگہ دعوتوں میں شریک ہونے سے روکا اور بعض میں شرکت کی اجازت عطا فرمائی تو اکثر ایسا ہوا کہ مجھے پہلے روانہ کر دیتیں۔تھوڑی دیر بعد دیکھتی کہ وہ خود بھی تشریف لاتیں ہیں۔