سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 21
21 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ فلکی، زہریں اور ان کے تریاق ہوائیں اور مختلف قسم کی گیسیں، پانی اور بجلی الغرض لاکھوں، کروڑوں چیزیں جن کو اگر گنتے چلے جائیں تو کئی ضخیم جلدوں کی کتاب بن جائے۔یہ سب کچھ کیوں بنایا اور کیوں ان کی تخلیق کی۔صرف اور صرف اس لئے کہ انسان کو پیدا کیا جائے۔پس تخلیق انسان غرض تھی اس تمام کائنات کے پیدا کرنے کی۔پھر صرف انسان بھی اصل غرض نہ تھا۔بلکہ اصل غرض وہ انسان کامل تھا جو انسان کی پیدائش سے ہزار ہا سال بعد پیدا ہوا۔جو محمد رسول اللہ ﷺ کے نام سے مبعوث ہوا اور جس کے لئے کہا گیا لولاک لما خلقت الافلاک جن کے لئے حدیث قدسی میں آیا ہے کہ آپ کا نور اس وقت سے بھی پہلے موجود تھا۔جبکہ آدم ابھی بین الطين والماء ہی تھا۔تو اس سے بھی یہی امر ثابت ہوتا ہے کہ ابوالبشر کے پیدا کرنے سے بھی قبل آنحضرت ﷺ کے وجود باجود کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کے حضور ہو چکا تھا۔اسی کا نام ہے پروگرام۔پس خدا تعالیٰ نے ازل سے ابد تک کا ایک پروگرام تیار فرما کر یہ گون پیدا کیا۔اس میں بہت سی پیدا نشیں تو اسطرح ہوئی ہیں جیسے زمین جو مقصود بالذات تھی اس کی تخلیق اور قیام کے لئے ذرے پیدا ہوتے ہیں۔ذرے پیدا بھی ہوتے ہیں اور ذرے مٹتے بھی رہتے ہیں۔ذرہ جو باعث ہے زمین کے قیام کا اس کی طرف کسی کو دھیان بھی نہیں ہوتا۔نہ اس کے بنے کی طرف توجہ ہوتی ہے اور نہ اس کے مٹنے کی طرف۔اسی طرح انسانوں میں لاکھوں، کروڑوں انسان ایسے پیدا ہوتے ہیں کہ نہ ان کے پیدا ہونے سے کسی کو خاص توجہ ہوتی ہے اور نہ ان کے فنا ہونے سے لیکن ان میں سے بعض لوگ مقصود ہوتے ہیں اور ان کا وجود دنیا میں ایک عالمگیر انقلاب لانے کا باعث ہوتا ہے۔یہ لوگ کبھی وہ ہوتے ہیں جو علمی دنیا میں انقلاب پیدا کرتے ہیں۔کبھی وہ ہوتے ہیں جو سیاسی دنیا میں انقلاب کرتے ہیں کبھی وہ ہوتے ہیں جو ذہنی دنیا میں انقلاب پیدا کرتے ہیں۔یہ لوگ اگر چہ مقصود تو ہوتے ہیں مگر مقصود بالذات نہیں ہوتے۔مقصود بالذات صرف انبیاء کا وجود ہوتا ہے۔جو روحانی دنیا میں انقلاب پیدا کرتے ہیں اور وہ باطل پرست دنیا میں انقلاب پیدا کر کے مخلوق کو خدا پرست بنادیتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ خدا میں شامل کر دیتے ہیں۔وہ لوگ جن کا میں نے ابھی مقصود کے تحت میں ذکر کیا ہے۔وہ انبیا ء سے قبل دنیا میں آتے ہیں تا کہ بیداری پیدا کریں بیداری اپنی ذات میں ایک اعلیٰ درجہ کی چیز ہے۔جس کے ساتھ ہزار ہا منافع وابستہ ہیں۔جیسے بادل اور بارش سے قبل ٹھنڈی ہوا ایک دلیل ہوتی ہے کہ بارش آئے گی اور جیسے